یو این آئی
نئی دہلی//دہلی کی وزیراعلیٰ رکھا گپتاکے ساتھ6 نو منتخب ارمان اسمبلی نے بھی عہدہ اور رازداری کا حلف لیا۔ اب ان کابینہ وزرا کے محکمے بھی تقسیم ہو گئے ہیں۔ ریکھا گپتا کے ساتھ پرویش ورما، منجندر سنگھ سرسا، آشیش سود، پنکج سنگھ، رویندر اندراج اور کپل مشرا نے دہلی میں وزیر کے طور پر حلف لیا ہے۔وزیر اعلیٰ ریکھا گپتا نے اپنے پاس فنانس، پلاننگ، جنرل ایڈمنسٹریشن ڈیپارٹمنٹ (جی اے ڈی)، ویمن اینڈ چائلڈ ڈیولپمنٹ(ڈبلیو سی ڈی)، سروسز، ریونیو، لینڈ اینڈ بلڈنگز، انفارمیشن اینڈ پبلک ریلیشنز (آئی اینڈ پی آر)، ویجی لنس، ایڈمنسٹریٹو ریفارمز (اے آر)محکمہ اپنے پاس رکھے ہیں وہیں اگرکوئی دوسرا محکمہ جو دوسرے وزرا کو الاٹ نہ کیا گیا ہو اس کو بھی وہ خود دیکھیں گی۔پرویش صاحب سنگھ جو دوسرے بڑے وزیر اہیں ان کو محکمہ تعمیرات عامہ (PWD)، قانون سازی کے امور، آبپاشی اور فلڈ کنٹرول (I&FC)، پانی، گردوارہ الیکشن دیا ہے۔ آشیش سود کو ہائوسنگ ، بجلی، شہری ترقی (UD)، تعلیم، اعلی تعلیم، تربیت اور تکنیکی تعلیم دیا ہے۔ وزیر بنائے گئے سردار منجندر سنگھ سرسا کو خوراک اور رسد، جنگلات اور ماحولیات، صنعت کی وزارتیں دی ہیں۔ وزیر رویندر سنگھ (اندراج)کوسماجی بہبود، درج فہرست ذات اور درج فہرست قبائل کی بہبود، کوآپریٹیو، انتخابات کا وزیر بنایا گیا ہے۔کپل مشرا کو قانون و انصاف، محکمہ محنت، محکمہ روزگار، ترقی، فن و ثقافت، محکمہ زبان، محکمہ سیاحت کی وزارتیں سونپی ہیں۔ وزیر ڈاکٹر پنکج کمار سنگھ کوصحت اور خاندانی بہبود، ٹرانسپورٹ، انفارمیشن ٹیکنالوجی کو وزیر بنایا گیا ہے۔اس سے پہلے دہلی میں نئی بی جے پی حکومت کی پہلی کابینہ کی میٹنگ جمعرات 20 فروری کی شام وزیر اعلیٰ ریکھا گپتا کی صدارت میں شروع ہوئی۔ حال ہی میں ختم ہونے والے اسمبلی انتخابات کے دوران، بی جے پی لیڈروں نے کابینہ کی پہلی میٹنگ میں آیوشمان بھارت ہیلتھ انشورنس اسکیم کو لاگو کرنے کا وعدہ کیا تھا۔ پارٹی ذرائع نے بتایا کہ کابینہ مہیلا اسمردھی یوجنا کے نفاذ پر بھی فیصلہ لے سکتی ہے، جس کے تحت اہل خواتین کو ماہانہ 2500 روپے ادا کیے جائیں گے، جیسا کہ بی جے پی کے انتخابی منشور میں وعدہ کیا گیا ہے۔