سرینگر// نیشنل کانفرنس نے ریاسی میں گجر بکروال ، خانہ بدوشوں پر شبانہ زدکوف ، مارپیٹ اور اُن کے مال ومویشوں کو چورانے پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ یہ سب کچھ منظم سازش کے تحت کیا جارہا ہے جس کی پشت پناہی آر ایس ایس کر رہی ہے ۔ پارٹی کے سینئر لیڈر اور سابق وزیر ( ایم ایل اے کنگن) میاں الطاف احمد نے گاؤ رکشا کرنے والے غنڈوں اور بلوائیوں جنہوں نے بے سر وسامان گوجر بکروال لوگوں کو ہراساں کرنے کے ساتھ ساتھ اُن کے مویشی لوٹنے پر زبردست مذمت کرتے ہوئے کہا کہ یہ درپردہ سازش پی ڈی پی اور بی جے پی کی ہی ہے جنہوں نے اقتدار سنبھالتے ہی جموں میں صدیوں سے رہ رہے گجربکروال کو تنگ کرنے اور اپنے مالکیتی زمین سے بے دخل کرنے کے اقدامات بھی کئے تھے ۔انہوں نے کہا کہ بدقسمتی سے ریاست کی موجودہ خاتون وزیر اعلیٰ ایسے حالات پر بھی خاموشی اختیار کر کے لب کشائی نہیں کرتی وہ صرف اقتدار کی ہوس میں گم ہو چکی ہے جو قابل افسوس اور قابل مذمت بھی ہے ۔میاں الطاف نے کہا کہ انہوں نے اس واقع میں بچی سمت چھ افراد زخمی ہوئے ہیں جبکہ ذرائع کے مطابق دس سالہ بچہ بھی لاپتہ ہے اور اُن غریب اور پسماندہ طبقہ کے لوگوں کے مویشی بھی چورائے گے ہیں اس سے صاف ظاہر ہے کہ ریاست میں لا قانونیت ، بد امنی اور عوام عدم تحفظ کے شکار ہے ۔پارٹی کے ترجمان جنید عظیم متو نے بھی گائو رکشکوں کے اس انسانیت سوز حرکات پرموجودہ حکومت کو مورد الزام ٹھہراتے ہوئے کہا کہ ریاست اس وقت ایک بدترین دور سے گزر رہی ہے اور لوگوں کو خدا کے رحم وکرم پر چھوڑا گیا ہے ۔انہوںنے کہا کہ امن وقانون کی مشیننری فرقہ پرستوں کے اشاروں پر کام کرتی ہے جو ریاست کی تباہی اور بربادی کا سب سے بڑا دھماکہ ہوگا۔