Facebook Twitter Youtube
  • تازہ ترین
  • کشمیر
  • جموں
  • شہر نامہ
  • برصغیر
  • بین الاقوامی
  • سپورٹس
  • صنعت، تجارت
  • کالم
    • مضامین
    • گوشہ خواتین
    • خصوصی انٹرویو
    • جمعہ ایڈیشن
    • تعلیم و ثقافت
    • طب تحقیق اور سائنس
  • ملٹی میڈیا
    • ویڈیو
    • پوڈکاسٹ
    • تصویر کہانی
  • اداریہ
  • ادب نامہ
    • نظم
    • غرلیات
    • افسانے
  • تازہ ترین
  • کشمیر
  • جموں
  • شہر نامہ
  • برصغیر
  • بین الاقوامی
  • سپورٹس
  • صنعت، تجارت
  • کالم
    • مضامین
    • گوشہ خواتین
    • خصوصی انٹرویو
    • جمعہ ایڈیشن
    • تعلیم و ثقافت
    • طب تحقیق اور سائنس
  • ملٹی میڈیا
    • ویڈیو
    • پوڈکاسٹ
    • تصویر کہانی
  • اداریہ
  • ادب نامہ
    • نظم
    • غرلیات
    • افسانے
Kashmir Uzma
  • تازہ ترین
  • کشمیر
  • جموں
  • شہر نامہ
  • برصغیر
  • بین الاقوامی
  • سپورٹس
  • صنعت، تجارت
  • کالم
    • مضامین
    • گوشہ خواتین
    • خصوصی انٹرویو
    • جمعہ ایڈیشن
    • تعلیم و ثقافت
    • طب تحقیق اور سائنس
  • ملٹی میڈیا
    • ویڈیو
    • پوڈکاسٹ
    • تصویر کہانی
  • اداریہ
  • ادب نامہ
    • نظم
    • غرلیات
    • افسانے

Kashmir Uzma

Latest Kashmir News | Kashmir Urdu News | Politics, India, International, Opinion

Font ResizerAa
Search
Follow US
برصغیر

وزیر اعظم 2روزہ دورہ پر نیپال پہنچ گئے

Kashmir Uzma News Desk
Last updated: May 12, 2018 1:30 am
Kashmir Uzma News Desk
Share
5 Min Read
SHARE
جنک پور//وزیر اعظم نریندر مودی نے ہندوستان اور نیپال کے تعلقات کو مزید مستحکم کرنے پر زور دیتے ہوئے کہا کہ دونوں ملکوں کے درمیان بیٹی روٹی کا تعلق ہے جو تریتا یگ سے چلا آرہا ہے ۔ مودی نے جانکی مندر کے قریب عوامی استقبالیہ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ دونوں ملکوں کے درمیان عقیدہ' نقطہ نظر' خوشی اور چیلنجز یکساں ہیں۔ دونوں ملکوں کے درمیان تریتا یگ میں راجہ جنک اور راجہ دشرتھ کے دور سے دوستی ہے ۔ جانکی دھام کے بغیر اجودھیا ادھورا ہے ۔ انہوں نے کہا کہ اتنا ہی نہیں ودیاپتی کی تخلیقات میں ہندوستان اور نیپال کو یکساں اہمیت حاصل ہے ۔ انہوں نے کہا کہ حکومتیں آتی جاتی ہیں لیکن دونوں ملکوں کے تعلقات لافانی ہیں جو 'دیو نیتی' سے بھی وابستہ ہے ۔انہوں نے نیپال کو روحانیت اور فلسفہ کا مرکز بتاتے ہوئے کہا کہ لمبنی بھگوان بدھ کی جائے پیدائش ہے جب کہ جنک پور ماں جانکی کی۔ ماں سیتا اس روایت کی علامت ہیں جو دونوں ملکوں کو ایک دوسرے سے جوڑتی ہے ۔ سیتا' قربانی' تپسیا اور جدوجہد کی علامت ہیں اور ہم اس روایت کو علمبردار ہیں۔وزیر اعظم نے کہا کہ راجہ جنک عوام کے لئے کوئی فیصلہ کرنے سے پہلے اس پر ماہرین کے ساتھ صلاح و مشورہ کرتے تھے ۔ انہوں نے کہا کہ تاریخ گواہ ہے کہ جب دونوں ملکوں پر کوئی آفت آئی تو انہوں نے ایک دوسرے کا ساتھ دیا اور ہندوستان دہائیوں سے نیپال کے مستقل ترقی میں شریک کار رہا ہے ۔ ہندوستان دنیا کی تیسری سب سے بڑی معیشت کی طر ف آگے بڑھ رہا ہے اور نیپال بھی تیزی سے ترقی کررہا ہے ۔مسٹر مودی نے کہا کہ ترقی کی پہلی شرط جمہوریت ہے اور یہ نظام اسے مضبوطی فراہم کررہا ہے ۔ انہوں نے جمہوری طریقے سے الیکشن منعقد کرنے کے لئے نیپال کو مبارک باد دیتے ہوئے کہا کہ یہاں کے عوام نے اپنی امیدو ں اور امنگوں کو پورا کرنے کے لئے ایک نئی حکومت کو منتخب کیا ہے ۔ ایک سال کے اندر تین سطحوں پر کامیابی کے ساتھ انتخابات کرائے گئے ہیں جو قابل تعریف ہے ۔انہوں نے کہا کہ نیپال کے سات صوبوں میں منتخب حکومتیں قائم ہوئی ہیں جو ہندوستان کے لئے فخر کا موجب ہے ۔ نیپال سماجی اقتصادی تبدیلی کے نئے دور میں داخل ہورہا ہے ۔ انہوں نے کہا کہ دس سال پہلے نیپال کے نوجوانوں نے بلٹ چھوٹ کر بیلٹ اپنایا تھا۔ جمہوریت دونوں ملکوں کے قدیم تعلقات کو اور بھی مضبوط کرتی ہے اور ہندوستان نے اس طاقت کو محسوس کیا ہے ۔مسٹر مودی نے کہا کہ انہوں نے حال ہی میں نیپال کے وزیر اعظم کے پی شرما اولی کا دہلی میں خیر مقدم تھا۔ مسٹر اولی کا خواب نیپال کی خوشحالی ہے اور ہندوستان سب کا ساتھ سب کا وکاس کے فارمولے پر آگے بڑھ رہا ہے ۔ انہوں نے کہا کہ نیپال سے ملحق مشرقی ریاستوں کی ترقی پر خصوصی توجہ دی جارہی ہے تاکہ یہ علاقہ ملک کے بقیہ حصے کی برابری کرسکے جس سب سے زیادہ فائدہ نیپال کو ملے گا۔وزیر اعظم نے کہا کہ ملک کی آزادی کے 75سال 2022میں پورے ہورہے ہیں اور اس وقت تک انہوں نے نیو انڈیا بنانے کا عزم کیا ہے ۔ اس کا ہدف غریبوں کو ترقی کے لئے یکساں مواقع فراہم کرنا' بھیدبھاو اور اونچ نیچ کو ختم کرنا اور بچوں کی تعلیم' نوجوانوں کی کمائی اور بزرگوں کی دوائی فراہم کرنا ہے ۔ اس کے ساتھ ہی بدعنوانی ختم کرنا اور زندگی کو آسان بنانا بھی اس کا مقصد ہے ۔مسٹر مودی نے کہا کہ انتظامیہ کو سہل بنایا گیا ہے اور طریقہ کار کو آسان بنایا گیا ہے ۔ جس کی پوری دنیا میں تعریف کی جارہی ہے ۔ عوامی شراکت سے قوم کی تعمیر کو مضبوط کیا جارہا ہے ۔انہوں نے دونوں ملکوں کے درمیان کنکٹی ویٹی کو اہم بتاتے ہوئے کہا کہ دونوں ملک نہ صرف ندیوں سے جڑے ہیں بلکہ کھلی سرحد سے بھی لوگ روک ٹوک کے بغیر آمدورفت کرتے ہیں۔ اسے اب ہائی وے ' ریلوے ' بجلی' فضائی راستے کی توسیع اور آبی گذرگاہوں سے جوڑنا ہے جس سے تجارت کو فروغ حاصل ہوگا۔انہوں نے کہا کہ جے نگر سے جنک پور تک نئی ریل لائن بچھانے کا کام تیزی سے چل رہا ہے ۔
 
Share This Article
Facebook Twitter Whatsapp Whatsapp Copy Link Print
Leave a Comment

Leave a Reply Cancel reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

سید محمد الطاف بخاری نے مزار شہداء پر حاضری نہ دینے پر حکمران جماعت کے لیڈروں کو لتاڑا کہا، وزیراعلیٰ کو مزار شہدا پر جانے سے کون روک سکتا تھا؟ وہ جان بوجھ کر آج دلی چلے گئے
تازہ ترین
دہشت گردی سے متاثرہ خاندانوں کو اب انصاف ملے گا: منوج سنہا
تازہ ترین
کولگام میں امرناتھ یاترا قافلے کی تین گاڑیاں متصادم: 10 سے زائد یاتری زخمی
تازہ ترین
امرناتھ یاترا:بھگوتی نگر بیس کیمپ سے 7 ہزار 49 یاتریوں کا بارہواں قافلہ روانہ
تازہ ترین

Related

برصغیر

غیر قانونی تبدیلی مذہب کو ہرگز برداشت نہیں کیا جائے گا:یوگی

July 12, 2025
برصغیر

احمدآباد طیارہ حادثہ | رپورٹ میںایندھن کے معاملے پر حیران کن انکشافات

July 12, 2025
برصغیر

دہلی میں 4منزلہ عمارت گرنے کا المناک حادثہ | 2 ہلاک، 8زندہ نکالے گئے | امدادی کارروائیاں جاری

July 12, 2025
برصغیر

مینوفیکچرنگ شعبہ ہندوستان کی سب سے بڑی طاقت | 51ہزار لوگوں میں تقررنامے تقسیم حکومت کی توجہ نجی شعبے میں روزگار کے مواقع پیدا کرنے پرمرکوز :مودی

July 12, 2025

ملک و جہان کی خبروں سے رہیں اپڈیٹ

نیوز لیڑ ای میل پر پائیں

پالیسی

  • ڈیٹا پالیسی
  • پرائیویسی پالیسی
  • استعمال کرنے کی شرائط
  • ڈیٹا پالیسی
  • پرائیویسی پالیسی
  • استعمال کرنے کی شرائط

سیکشن.

  • اداریہ
  • برصغیر
  • بین الاقوامی
  • تعلیم و ثقافت
  • اداریہ
  • برصغیر
  • بین الاقوامی
  • تعلیم و ثقافت

مزید جانیں

  • ہمارے بارے میں
  • رابطہ
  • فیڈ بیک
  • اشتہارات
  • ہمارے بارے میں
  • رابطہ
  • فیڈ بیک
  • اشتہارات
Facebook

Facebook

Twitter

Twitter

Youtube

YouTube

Instagram

Instagram

روزنامہ کشمیر عظمیٰ کی  ویب سائٹ  خبروں اور حالات حاضرہ کے حوالے سے جموں وکشمیر کی  اردو زبان کی سب سے بڑی نیوز ویب سائٹ ہے۔ .. مزید جانیں

© GK Communications Pvt. Ltd.. All Rights Reserved.
Welcome Back!

Sign in to your account

Username or Email Address
Password

Lost your password?