نئی دہلی// پاکستانی جنگی طیاروں کی طرف سے بھارتی ہوائی حدود کی خلاف ورزی کے تناظر میںوزیراعظم دفتر میں اعلیٰ سیکورٹی اور خفیہ ایجنسیوں کے افسران کی میٹنگ منعقد ہوئی۔ذرائع کا کہنا ہے کہ میٹنگ میں قومی سلماتی کے مشیر اجیت دول کے علاوہ بحریہ،فضائیہ اور فوج کے اعلیٰ افسران کے علاوہ دیگر ایجنسیوں سے وابستہ افسران نے شرکت کی،جس کے دوران موجودہ صورتحال پر تبادلہ خیال کیا گیا۔اس دوران صورت حال کے مدنظر وزیر داخلہ راج ناتھ سنگھ نے یہاں ایک اعلی سطحی میٹنگ میں صورت حال کا جائزہ لیا۔میٹنگ میں قومی سلامتی مشیر، داخلہ سکریٹری، خفیہ ایجنسی را، انٹلی جنس بیوروں کے سربراہوں، سی آر پی ایف اور سی آئی ایس ایف کے ڈائریکٹرجنرلوں اور وزارت داخلہ کے اعلی افسران نے حصہ لیا۔ذرائع کے مطابق میٹنگ میں تمام سول ہوائی اڈوں کی سیکورٹی کا جائزہ لیا گیا۔ سی آئی ایس ایف سے تمام ہوائی اڈوں پر سیکورٹی چوکس رکھنے کے لئے کہا گیا ہے ۔ میٹنگ میں نیم فوجی دستوں کے ڈائریکٹر جنرلوں کو سرحد پر پوری تیاری اور تعیناتی کے احکامات دئے گئے ہیں۔
مزید کشیدگی نہیں چاہتے:سشما سوراج
بیجنگ// وزیر خارجہ سشما سوراج نے کہا ہے کہ بھارت تحمل اور ذمہ داری کا مظاہرہ کرتے ہوئے مزید کشیدگی نہیں چاہتا، کیونکہ جنگ سے کسی کو فائدہ نہیں ہوگا، دونوں ممالک کی سرحدوں کے درمیان کشیدگی سے پورے خطے میں منفی اثرات مرتب ہوں گے۔بھارتی وزیر خارجہ سشما سوراج نے کشیدگی کے خاتمے کی خواہش کا اظہار چین میں آر آئی سی (روس، انڈیا،چین) کے وزرائے خارجہ کے اہم اجلاس میں شرکت کے دوران کیا۔