سرینگر// وزیر اعظم نریندر مودی کے دورہ جموں وکشمیر کے پیش نظر ریاست میں سیکورٹی کے غیرمعمولی انتظامات کئے گئے ہیں۔ بد ھ کو سر ینگر کے مختلف علاقوں میں تلاشی کارروائیوں کا سلسلہ شروع کیا گیا۔ نریندرمودی 19 مئی کو دو روزہ دورے پر جموں وکشمیر آئیں گے اور وہ مختلف ترقیاتی پروجیکٹوں کا افتتاح کرنے کے علاوہ شیر کشمیر یونیورسٹی آف ایگریکلچر سائنسز اینڈ ٹیکنالوجی (سکاسٹ) جموں کے چھٹے جلسہ تقسیم اسناد سے بحیثیت مہمان خصوصی خطاب کریں گے۔ان کے دورہ کے موقعہ پر مزحمتی قائدین کی لاچوک چلو کا ل اور امن قانون کی صورتحا ل کو برقرار رکھنے کے سلسلے میں سیکورٹی کے بے مثال انتظامات مکمل کئے جارہے ہیں اور دو دن قبل ہی ان پر عمل درآمد شرو ع کر دیا گیا ہے۔ادھر سرمائی درالحکومت جموں جہاں ایجنسیوں کو شبہ ہے کہ ضلع کٹھوعہ کے ہیرا نگر میں بین الاقوامی سرحد کے راستے سے 13 اور 14 مئی کی درمیانی رات کو پانچ بھاری مسلح جنگجوؤں کا ایک گروپ سرحد کے اس پار داخل ہو گئے ہیں کے مدنظر جموں خطے میں سیکورٹی ایجنسیاں غیر معمولی طور الرٹ ہو ئی ہیں جبکہ جموں شہر میں بھی تلاشی کاروائیاں عمل میںلائی گئی ہیں۔