سرینگر//گورنر این این ووہرا نے وزیراعظم نریندر مودی کازرعی یونیورسٹی جموں کے چھٹے کنووکیشن پر بحیثیت مہمان خصوصی شرکت کرنے اور کنووکیشن سے خطاب کرنے کی دعوت قبول کرنے پر شکریہ ادا کیا ہے ۔کنووکیشن 19؍ مئی 2018ء کو تین بجکر 15منٹ پر بابا جتو آڈیٹوریم ، سکاسٹ جموں چٹھا کیمپس میں منعقد ہوگا۔