کوچی// وزیر اعظم نریندر مودی نے آج یہاں ایک پروقار تقریب میں ملک کو ترقی کی جانب گامزن کرنے والے میٹرو ریل پروجکٹ کا افتتاح کرتے ہوئے اسے قوم کو وقف کیا۔ وزیر اعظم مودی آج کیرالہ کے گورنر جسٹس پی سداشیوم، وزیر اعلی پنارائی وجین، مرکزی وزیر ایم وینکیا نائیڈو، میٹرو مین انجینئر سری دھرن ، بی جے پی کے ریاستی صدر کممانم راج شیکھرن و دیگر معزز شخصیات کے ساتھ پلاری ویٹٹم اسٹیشن پہنچے ۔ وہاں انہوں نے سب کے ساتھ فیتہ کاٹ کر میٹرو کا باضابطہ افتتاح کیا۔ وزیر اعظم نے میٹرو کا افتتاح کرنے کے بعد وزیراعلی مسٹر وجین اور میٹرو مین مسٹر سری دھرن کو مبارکباد پیش کی۔ بعد ازاں ، مسٹر مودی دیگر شخصیات کے ساتھ میٹرو کی 13 منٹ کی سواری کی۔وہ پلاری ویٹٹم اسٹیشن سے پتھاڈی پالم اسٹیشن تک گئے اور واپس پھر پلاری ویٹٹم آگئے ۔ میٹرو کی آمدورفت کل سے باضابطہ شروع ہوجائے گی۔یو این آئی