یواین آئی
رودرپور// مرکزی وزیر داخلہ امت شاہ نے ہفتہ کو یہاں اتراکھنڈ انویسٹمنٹ فیسٹیول میں کہا کہ جب تک چھوٹی ریاستیں اور شمال مشرقی ریاستیں ترقی نہیں کریں گی، ملک یکساں طور پر ترقی نہیں کر سکتا۔ شاہ نے کہا کہ یہی وجہ ہے کہ مودی حکومت نے چھوٹی ریاستوں اور شمال مشرقی ریاستوں کی ترقی پر خصوصی توجہ دی ہے۔ انہوں نے یہ بات ریاست کے رودر پور میں ایک لاکھ کروڑ روپے کے سرمایہ کاری میلے کے موقع پر کہی۔انہوں نے کہاکہ “چھوٹی ریاستوں کے حوالے سے سیاسی پنڈتوں کا حساب ناکام ہو گیا ہے۔ جب ملک کے سابق وزیر اعظم اٹل جی نے اتراکھنڈ، چھتیس گڑھ اور جھارکھنڈ کی ریاستیں بنائیں تو سیاسی پنڈتوں کا خیال تھا کہ چھوٹی ریاستوں کا تصور کامیاب نہیں ہوگا۔آج تینوں ریاستیں اپنے پیروں پر کھڑی ہو کر آگے بڑھ رہی ہیں۔ شاہ نے اتراکھنڈ کے تناظر میں کہا کہ اٹل جی نے اسے بنایا اور مودی جی نے اس کی پرورش کی۔وزیر داخلہ نے کہا کہ ملک وزیر اعظم نریندر مودی کی قیادت میں مسلسل ترقی کر رہا ہے۔ پچھلے کئی سالوں سے ہندوستان سب سے تیزی سے ترقی کرنے والی معیشت ہے۔ انہوں نے یہ بھی کہا کہ سال 2027 میں ہندوستان دنیا کی تیسری سب سے بڑی معیشت بن جائے گا۔ شاہ نے کہا کہ مودی جی کے دور حکومت میں بنیادی ڈھانچے کی ترقی میں تیزی آئی ہے اور تعلیم اور صنعتی ترقی کے ساتھ معیشت نے ترقی کی ہے۔ اس کے ساتھ ہی مودی حکومت نے اس تصور کو بھی توڑ دیا ہے کہ انفراسٹرکچر اور صنعتی ترقی کے ذریعے غریبوں کی فلاح و بہبود حاصل نہیں کی جا سکتی۔انہوں نے کہا کہ فوڈ سیکورٹی اور ہیلتھ سیکورٹی کے ساتھ ساتھ مودی حکومت نے 16 کروڑ لوگوں کے گھروں میں نل کا پانی، 12 کروڑ بیت الخلاء ، 13 کروڑ گھروں کو ایل پی جی سلنڈر، 03 کروڑ گھروں کو بجلی اور چار کروڑ غریبوں کو گھر فراہم کرنے کا کام کیا ہے۔ مجموعی طور پر 25 کروڑ لوگوں کو خط غربت سے اوپر لانے کا کام کیا گیا ہے۔