عظمیٰ نیوز سروس
جموں//جموں کشمیر میں اسمبلی ا نتخابات کے آخری مرحلہ سے قبل وزیر اعظم نریندر مودی کا 28ستمبر کوایک اور دورہ جموں طے ہو گیا ہے جس دوران وہ ایک بڑی عوامی ریلی سے خطاب کریں گے ۔ اسمبلی انتخابات کے آخری مرحلہ میں جموں کے سانبہ اور کھٹوعہ ضلع میں یکم اکتوبر کو ووٹ ڈالے جارہے ہیں ۔وزیر اعظم نریندر مودی جموں کا ایک اوردورہ کرنے والے ہیں۔ بی جے پی امیدواروں کی تشہیر کیلئے یہ وزیر اعظم کی جموں وکشمیر میں چوتھی ریلی ہوگی ۔ وزیر اعظم مودی 28ستمبر کو جموں وارد ہونگے اور وہاں وہ بی جے پی کے 20امید واروں کے حق میں ایک مشترکہ ریلی سے خطاب کریں گے ۔ وزیر اعظم مودی کیلئے ریلی مقام کو حتمی شکل دی گئی ہے اور ایک دو روز میں اعلان کر دیا جائے گا۔