یو این آئی
نئی دہلی //وزیر اعظم نریندر مودی نے برکس سربراہ کانفرنس کے موقع پر کیوبا کے صدر میگوئل ڈیازکینیل برموڈیز سے دو طرفہ ملاقات کی۔اس ملاقات میں انہوں نے اقتصادی تعلقات کو بڑھانے کے ساتھ ساتھ بائیوٹیکنالوجی، دوا سازی، آیوروید اور ڈیجیٹل عوامی بنیادی ڈھانچے میں تعاون کے بارے میں تبادلہ خیال کیا۔وزیر اعظم نے اتوار کو ریو ڈی جنیرو میں اپنی ملاقات کے بعد ایکس پر ایک پوسٹ میں کہا’’کیوبا کے صدرمیگوئل ڈیازکینیل برموڈیز سے ملکر اچھا لگا۔ ہماری بات چیت میں، بہت سے موضوعات شامل تھے۔ آنے والے دورمیں ہماریممالک کے درمیان اقتصادی تعلقات کی ترقی کیبہت سے امکانات موجود ہیں‘‘۔ٹیکنالوجی، حفظان صحت اور توانائی جیسے شعبے بھی اتنے ہی امید افزا ہیں۔ کیوبا میں آیوروید کی بڑھتی ہوئی قبولیت یقینی طور پر ایک بڑی بات ہے۔ ہم نے آفات سے نمٹنے کے آلات کو مضبوط کرنے کے طریقوں پر بھی تبادلہ خیال کیا۔ کیوبا کے صدر نے ایکس پر ایک پوسٹ میں کہا ، ہندوستانی وزیر اعظم کے ساتھ یہ ایک نتیجہ خیز ملاقات رہی ۔نریندرمودی سے نتیجہ خیز ملاقات کے دوران فی الحال ہندوستان اورکیوبا کے درمیان خصوصی اقتصادی-تجارتی مفاد، تعاون اور سرمایہ کاری کے شعبوں کا جائزہ لیا۔ہم بہترین دو طرفہ تعلقات پر متفق ہیں ۔ ایم ای اے کے ترجمان نے ایکس پر ایک پوسٹ میں کہا’’ وزیر اعظم نریندرمودی کی برازیل کے شہر ریو ڈی جنیرو میں 17ویں برکس سربراہ کانفرنس کے موقع پر کیوبا کے صدر میگوئل ڈیازکینل برمودیزسے ملاقات ۔ دونوں رہنماں نے اقتصادی تعاون، بائیوٹیکنالوجی، دوا سازی، آیوروید اور روایتی ادویات، ڈیجیٹل عوامی بنیادی ڈھانچے اور یو پی آئی، قدرتی آفات سے بندوبست اور صلاحیت سازی سمیت تعلقات کے مختلف پہلوں پر تبادلہ خیال کیا‘‘۔کیوبا کے وزیر خارجہ برونو روڈریگز پی نے ایک پوسٹ میں کہا کہ دونوں رہنماں نے بائیوٹیکنالوجی، توانائی، زراعت، مواصلات اور سیاحت جیسے شعبوں میں موجودامکانات کو اجاگر کیا۔ وزیر اعظم نریندرمودی کے ساتھ ایک میٹنگ میں صدر ڈیاز کینیل بی نے بنیادی طور پر بائیوٹیکنالوجی ، توانائی ، زراعت ، مواصلات اور سیاحت جیسے شعبوں میں اقتصادی-تجارتی اور تعاون کے شعبوں میں موجودہ صلاحیتوں کو اجاگر کیا۔وزیر اعظم مودی نے اس سے قبل 2023 میں جوہانسبرگ میں برکس سربراہ کانفرنس میں صدر ڈیاز کینیل سے ملاقات کی تھی، جہاں کیوبا خصوصی طور پرمدعو تھا۔دونوں رہنمائوں نے اقتصادی تعاون، ترقیاتی شراکت داری، فن ٹیک، صلاحیت سازی، سائنس و ٹیکنالوجی، قدرتی آفات کے بندوبست اور حفظان صحت کے شعبوں میں دو طرفہ تعلقات کا جائزہ لیا۔ ڈیجیٹل ڈومین میں ہندوستان کی مہارت کو تسلیم کرتے ہوئے صدر ڈیاز کینل نے ہندوستان کے ڈیجیٹل عوامی بنیادی ڈھانچے اور یو پی آئی میں دلچسپی کا اظہار کیا۔ وزیر اعظم نے کیوبا کی جانب سے آیوروید کو تسلیم کیے جانے اور آیوروید کو کیوبا کے صحت عامہ کے نظام میں ضم کیے جانے کی حمایت کی۔وزیر اعظم نے کیوبا کی طرف سے ہندوستانی کتاب الادویہ کو تسلیم کرنے کی تجویز پیش کی، جس سے ہندوستانی جینرک ادویات تک رسائی حاصل ہوگی۔دونوں رہنمائوں نے صحت، وبائی امراض اور آب و ہوا کی تبدیلی سمیت عالمی جنوب کے لیے تشویش کے مسائل پر کام کرنے پر اتفاق کیا۔ انہوں نے کثیرجہتی میدان میں دونوں ممالک کے درمیان تعاون کو سراہا۔