وزیر اعظم مودی نے کووڈ مخالف ویکسین کی دوسری خوراک لی

Kashmir Uzma News Desk
1 Min Read
نئی دہلی// وزیر اعظم نریندر مودی نے جمعرات کے روز دہلی کے آل انڈیا انسٹی ٹیوٹ آف میڈیکل سائنسز( ایمز ) میں کورونا مخالف ویکسین کی دوسری خوراک کاٹیکہ لیا۔
ویکسین لینے کے بعدمودی نے ٹویٹ کیا ”آج میں نے ایمز میں کووڈ مخالف ویکسین کی دوسری خوراک لی“۔ انہوں نے لوگوں سے اپیل کی کہ وہ اندراج کر کے ویکسین لگوائیں کیونکہ ویکسی نیشن ہی ان چند طریقوں میں سے ایک ہے جن کے ذریعے وائرس کو شکست دی جاسکتی ہے۔
یاد رہے کہ وزیر اعظم نے گذشتہ ماہ یکم مارچ کو بھارت بائیوٹیک کی تیار کردہ کورونا ویکسین کی پہلی خوراک لی تھی۔
 
Share This Article
Leave a Comment

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *