نئی دہلی//وزیر اعظم نریندر مودی نے ملک کے پہلے صدر راجندر پرساد کی جینتی پر یاد کرتے ہوئے سلام کیا ہے ۔ ملک کے پہلے صدر ڈاکٹر راجندر پرساد کی پیدائش 3 دسمبر 1884 کو ہوئی تھی۔ ان کی آج 134 ویں یوم پیدائش ہے ۔ مسٹر مودی نے اپنے پیغام میں کہا‘‘ملک کے پہلے صدر بھارت رتن ڈاکٹر راجندر پرساد کو ان کی جینتی پر بہت بہت سلام۔ بے انتہا صلاحیتوں سے مالا مال اور سادی زندگی اور اعلی خیالات کی مثال راجندر بابو ملک کے عوام کے لئے ہمیشہ ایک نظیر رہیں گے ۔ ڈاکٹر راجندر پرساد 26 جنوری 1950 سے 13 مئی 1962 تک صدر کے عہدہ پر فائز رہے تھے ۔یو این آئی،