عظمیٰ ویب ڈیسک
بنگلورو/وزیر اعظم نریندر مودی نے اتوار کے روز ’ کے ایس آر ریلوے اسٹیشن‘ پر منعقدہ ایک شاندار تقریب میں تین نئی وندے بھارت ایکسپریس ٹرینوں کو ہری جھنڈی دکھائی ـ مودی نے بنگلورو اور شمالی کرناٹک کے بیلگاوی کے درمیان چلنے والی وندے بھارت ٹرین کو جھنڈی دکھاکر روانہ کیا۔ وزیر اعظم مودی شاندار انداز میں سجائی گئی اس ٹرین کے اندر بھی گئےاور مسافروں کے ساتھ ساتھ اسکول کے بچوں سے بھی بات چیت کی۔
اس موقع پر انہوں نے پنجاب کے امرتسر سے جموں و کشمیر کے کٹرا اور مہاراشٹر میں ناگپور سے پونے تک نئی وندے بھارت ایکسپریس ٹرینوں کو بھی علامتی طور پر جھنڈی دکھائی۔ اس موقع پر ریلوے کے وزیر اشونی وشنو اور دیگر معززین بھی موجود تھے۔
وزیر اعظم مودی نے تین نئی وندے بھارت ایکسپریس کو دکھائی ہری جھنڈی
