نئی دہلی// وزیر اعظم نریندر مودی پیر کی شام قوم سے خطاب کریں گے۔وزیر اعظم آفس نے ٹویٹ کرکے یہ اطلاع دی۔
ٹویٹ میں لکھا گیا” وزیر اعظم نریندر مودی 7 جون کو شام 5 بجے قوم سے خطاب کریں گے“۔
واضح رہے کہ سونامی کی طرح آنے والی کورونا وبا کی دوسری لہر نے پورے ملک کو ہلا کر رکھ دیا اور اس دوران شہریوں کی بھاری تعداد زندگی سے ہاتھ دھو بیٹھی۔ اب ملک کے بیشتر علاقوں میں وبا کے اثرات کچھ کم ہورہے ہیں اور مختلف ریاستوں نے آہستہ آہستہ انلاک کا عمل شروع کردیا ہے۔ ایسی صورتحال میں وزیر اعظم کا خطاب بہت اہم سمجھا جارہا ہے۔