سرینگر//وزیر اعظم خصوصی سکالر شپ سکیم کے پہلے مرحلے کی کونسلنگ کے تحت 3430 میں سے 2628 نشستیں پُر کی گئی ہیں ۔آل انڈیا کونسل فار ٹیکنیکل ایجوکیشن کی طرف سے موصولہ جانکاری کے مطابق پیشہ وارانہ کورسوں میں تمام 1537 نشستیں پُر کی گئیں جبکہ مختص زمروں کے تحت 607نشستیں پُر کی گئیں اور 686نشستیں پُر کرنا باقی ہے۔جنرل سٹریم میں اوپن زمرے کے تحت تمام 272نشستیں پُر کئی گئیں جبکہ مختص زمروں کے تحت 114نشستیں پُر کی گئیںاور 114نشستیں پُر کرنا باقی ہے۔میڈیکل سٹریم کے تحت اوپن زمرے میں تمام 54نشستیں پُر کی گئیں اور مختص زمرے کے تحت 44نشستیں پُر کی گئیں اور 2نشستیں پُر کرنا باقی ہے۔ادارے کے عہدہ داروں کے مطابق 7؍ جولائی کو مختص زمرے کے تحت خالی نشستو ں کو پُر کرنے کا عمل وادی میں انٹرنیٹ بند ہونے سبب موخر کردیا گیا جس کے لئے الگ سے نوٹیفکیشن جاری کی جائے گی۔عہدہ داروں کے مطابق میرٹ یافتہ امید وار جنہوں نے این ای ای ٹی پاس کی ہو اور وہ میڈیکل اور ڈینٹل کورسوں میں داخلہ چاہتے ہوں وہ ویٹنگ لسٹ کے لئے کونسلنگ سینٹر میں ابھی بھی درخواستیں جمع کرسکتے ہیں۔سکالر شپ کے حوالے سے مزید جانکاری ویب سائٹin www.aicte-jk-scholarship-gov.پر دستیاب ہے۔