عظمیٰ نیوز سروس
سرینگر // وزیر اعظم نریندر مودی، وزیر دفاع راجناتھ سنگھ اور وزیر داخلہ امیت شاہ کے علاوہ فوجی سربراہ نے مشرقی لداخ میں آپریشن کے دوران پانچ فوجی اہلکاروں کی ہلاکت پر افسوس کا اظہار کیا ہے۔انہوں نے کہاکہ لداخ میں ایک دریا کے پار ٹینک حاصل کرنے کے دوران ایک بدقسمت حادثے میں ہمارے پانچ بہادر ہندوستانی فوجیوں کی جانوں کے ضیاع پر بہت دکھ ہوا ہے۔انکا کہنا تھا کہ ہم قوم کے لیے اپنے بہادر سپاہیوں کی مثالی خدمات کو کبھی نہیں بھولیں گے، سوگوار خاندانوں سے میری دلی تعزیت۔ دکھ کی اس گھڑی میں قوم ان کے ساتھ کھڑی ہے۔اپنے سرکاری بیان میں، ہندوستانی فوج نے کہا “جنرل منوج پانڈے اور فوج کے تمام رینک نے لداخ میں تربیتی سرگرمی کے دوران اپنی جان گنوانے والے پانچ فوجیوں کے نقصان پر دلی تعزیت کا اظہار کیا ہے۔ ایکس پر پوسٹ میں فوج نے کہا کہ غم کی اس گھڑی میں سوگوار خاندانوں کے ساتھ کھڑی ہے۔