وزیرصحت کی ڈاکٹروں کو نصیحت

Kashmir Uzma News Desk
2 Min Read
 کٹھوعہ//ضلع کٹھوعہ کے تین روزہ دورے کے دوران صحت و طبی تعلیم کے وزیر بالی بھگت نے ایس ڈی ایچ بلاورکا دورہ کیا اور وہاں فراہم کی جارہی طبی سہولیات کا جائزہ لیا۔زیر تعمیر 100بستروں والی ہسپتال کی عمارت کا معائینہ کرتے ہوئے وزیرنے متعلقہ ایجنسی کو ہدایت دی کہ وہ باقی ماندہ کام جلد از جلد مکمل کر یں تاکہ اس عمارت کو لوگوں کی سہولیت کے لئے وقف کیا جاسکے ۔اس موقعہ پر کئی وفود وزیر سے ملے اور طبی سہولیات سے متعلق کئی مطالبات ان کے سامنے رکھے۔وزیر نے وفود کے مطالبات بغور سنے اور کہا کہ ایس ڈی ایچ بلاور میں ضلع سطح کی سہولیات فراہم کی جائیں گی۔بلاور میں ٹراما ہسپتال کو قائم کرنے کے مطالبے کے جواب میں بالی بھگت نے کہاکہ بلاور میں ٹراما ہسپتال قائم کرنا وقت کی اہم ضرورت ہے ۔انہوںنے کہا کہ اس مطالبے پر سنجیدگی سے غور کیا جائے گا۔ وزیر نے دھنو پرول گائوں میں ڈسپنسری کو پرائمر ی ہیلتھ سینٹر کا درجہ دینے کا اعلان کی۔ انہوں نے کہا کہ میچڈی میں ہسپتا ل کی عمارت اور ڈاکٹروں کے لئے رہائشی سہولیات پر جاری کام جلدہی مکمل کیا جائے گا۔بعد میں وزیر ایس ڈی ایچ ہیرا نگر گئے اور وہاں مریضوں کو فراہم کی جارہی طبی سہولیات کے بارے میں جانکاری حاصل کی۔طبی عملے سے بات چیت کرتے ہوئے بالی بھگت نے ڈاکٹروں سے کہا کہ وہ علاج و معالجہ کے علاوہ  انہیںمریضوں کے ساتھ ہمدردی سے پیش آنا چاہیئے۔ایم ایل اے ہیرا نگر کلدیپ راج ، ڈائریکٹر ہیلتھ سروسز جموں ڈاکٹر گرجیت سنگھ ،سی ایم او ڈاکٹر اشوک چودھری اور محکمہ صحت و طبی تعلیم کے سینئر افسران وزیر کے ہمراہ تھے۔
 
Share This Article
Leave a Comment

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *