نئی دہلی//وزیردفاع نرملا سیتارمن دودن کے انڈمان اور نکوبار کمان کے دورے پر آج پورٹ بلیئرپہنچیں ۔وزارت دفاع کے مطابق وزیردفاع کے پورٹ بلیئر پہنچنے پر کمان کے سینئر افسران نے انکا استقبال کیا۔وزیردفاع انڈمان اور نکوبار کمان کی آپریشنل اور تربیتی سرگرمیوں کاجائزہ لیں گی ۔اس دوران وزیردفاع کے سامنے مختلف مہم کے لیے تیاریوں کا مظاہرہ بھی کیاجائیگا ۔محترمہ سیتارمن کمان میں تعینات افسران اور جوانوں کے کنبوں سے بھی ملیں گی اور انکے ساتھ بات چیت کریں گی۔