یواین آئی
نئی دہلی // مرکزی وزیر داخلہ امت شاہ نے گجرات کے وزیر اعلی بھوپیندر پٹیل سے بات کی اور احمد آباد میں ایئر انڈیا کے طیارے کے حادثے کے بارے میں معلومات حاصل کی۔وزارت داخلہ کے مطابق احمد آباد میں ایئر انڈیا کا طیارہ گر کر تباہ ہونے کے بعد شاہ نے جمعرات کو وزیر اعلیٰ پٹیل سے بات کی اور واقعہ کی جانکاری حاصل کی۔ انہوں نے وزیر اعلیٰ کو مرکزی حکومت کی طرف سے ہر ممکن مدد کا یقین دلایا۔ شاہ نے ریاستی وزیر داخلہ اور احمد آباد کے پولیس کمشنر سے بھی بات کی ہے۔قابل ذکر ہے کہ احمد آباد سے لندن جا رہا یہ طیارہ ٹیک آف کے دوران گر کر تباہ ہو گیا۔ طیارے میں عملے اور مسافروں سمیت تقریباً ڈھائی سو افراد سوار تھے۔