سرینگر// ریاست جموں وکشمیر کے چار روزہ دورے پر وادی وارد ہوئے مرکزی وزیرداخلہ راجناتھ سنگھ نے ریاستی گورنر این این ووہرا کے ساتھ ملاقات کے دوران ریاست میں جاری صورتحال کے کئی گوشوں پر تبادلہ خیال کیا ۔راج بھون سرینگر میں ملاقات کے دوران وزیرداخلہ اور ریاستی گورنت نے سیکورٹی سے متعلق معاملات پر بھی تبادلہ خیال کیا اور موثر انتظامی مشنری کو بروئے کار لانے کے نکات پر بات کی ۔میٹنگ کے دوران کورپشن کے خاتمے اور نوجوانوں کیلئے تعلیمی سرگرمیوں کو بڑھاوا دینے کے ساتھ ساتھ دیہی و بلدیاتی سطح کے انتخابات کے انعقاد کیلئے بھی معاملات زیر بحث لائے۔