سرینگر//وزیر اعلیٰ محبوبہ مفتی نے یہاں راج بھون سرینگر میں گور نر این این ووہر اکے ساتھ ملاقات کی ۔انہوںنے 17؍ جون 2017ء سے شرو ع ہونے والے اسمبلی اجلاس کی کارروائی سمیت دیگر کئی امور پر گورنر کے ساتھ تبادلہ خیال کیا۔ معلوم رہے کہ گورنر نے ریاست میں جی ایس ٹی قانون کے اطلاق کیلئے مسودہ ٔ قانون پر بحث مباحثہ کے لئے ریاستی اسمبلی کا خصوصی اجلاس17جون کو طلب کیا ہے۔ذرائع کا کہنا ہے کہ ملاقات کے دوران وادی کی سیکورٹی صورتحال اور کئی ترقیاتی پروجیکٹوں کے بارے میں بھی بات چیت کی گئی۔