جموں /18؍مارچ2017ء//وزیر اعلیٰ محبوبہ مفتی کی ہدایت پر ریاستی سپورٹس کونسل نے علی اکیڈیمی بانڈی پور ہ میں کھیل کود سے جڑے بنیادی ڈھانچے کو بہتر بنانے کیلئے 10لاکھ روپے واگذار کئے ہیں جبکہ انڈور سپورٹس سٹیڈیم کی گزارش بھی زیر غور ہے۔سپورٹس کونسل کے سیکرٹری وحید الرحمان پرہ نے بتایا کہ یہ قدم عالمی کک بکسنگ چمپئن تجمل الاسلام کی گزارش پر اٹھایا گیا ۔ تجمل الاسلام مذکورہ اکیڈیمی میں ہی تربیت پارہی ہے ۔اکیڈیمی کی کارکردگی کی تعریف کرتے ہوئے پرہ نے کہا کہ سرکار ریاست میں کھیل کود کے معیاری ڈھانچے کو قائم کرنے کے لئے ہرممکن تعاون کرے گی۔انہوںنے کہا کہ کھیل کود کی بہتری کے لئے سپورٹس کونسل کر اقدام کی حوصلہ افزائی کرے گی۔