عظمیٰ نیوزسروس
جموں//متعدد وفود اور اَفراد نے وزیر اعلیٰ عمر عبداللہ سے عوامی رَسائی آفس ’رابطہ ‘ جموں میں ملاقات کی اور مختلف مسائل، شکایات اور شعبہ وار مطالبات وزیراعلیٰ کو گوش گزارکئے۔ملاقات کرنے والے وفوداور اَفراد نے حکومت کی عوام دوست پالیسی کو سراہتے ہوئے مختلف شعبوں جیسے بنیادی ڈھانچہ، آٹوموبائل، تعلیم، صنعت، کھیل، مہم جوئی سیاحت اور جسمانی طور خاص بچوں کی فلاح و بہبود سے متعلق اہم نکات پیش کئے۔منیجنگ ڈائریکٹر پٹیل اِنجینئرنگ لمٹیڈ کویتا شیروائیکرنے پرنائی ہائیڈروالیکٹرک پروجیکٹ کے ڈپٹی جنرل منیجر اور پروجیکٹ اِنچارج کے ساتھ جموں و کشمیر میں ہائیڈرو الیکٹرک پروجیکٹ کی عمل آوری اور پیش رفت سے متعلق اہم امور پر تبادلہ خیال کیا۔چیئرمین فیڈریشن آف آٹوموبائل ڈیلرز ایسوسی ایشن (ایف اے ڈِی اے) سنجے اگروال کی قیادت میں وفد نے آٹوموبائل صنعت کی بہتری کے لئے تجاویز پیش کیں۔وزیر اعلیٰ نے سپورٹس میں نمایاں کارکردگی پرساتول لتھرا کو سراہا جنہوں نے ’’کھیلو اِنڈیا گیمز‘‘ (پٹنہ، مئی 2025ء) اور قومی کھیلوں (ہماچل پردیش، دسمبر 2024ء) میں چاندی کے تمغے جیتے۔پرنسپل جموں سنسکرتی سکول ڈاکٹر ہرجیت سنگھ نے آئی آئی ٹی گاندھی نگر میں منعقدہ سپیشل اولمپکس بھارت کے نیشنل یونیفائیڈ سپورٹس میٹ میں والی بال اور بیڈمنٹن میں شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کرنے والے جسمانی طور خاص بچوں کو اعزاز دینے کے لئے وزیر اعلیٰ سے ملوایا۔صدر کنفیڈریشن آف انڈسٹریز اینڈ کامرس جے اینڈ کے راکیش شرما اور سی پی آئی کی قومی کونسل کاے رُکن نے دیگر نمائندوں کے ساتھ وزیرا علیٰ سے ملاقات کی تاکہ خطے میں صنعت کاروں اور صنعتی شعبے کو درپیش اہم مسائل کو اُٹھایا جا سکے۔پرنسپل گورنمنٹ میڈیکل کالج کٹھوعہ ڈاکٹر سریندر کمار اتری نے وزیر اعلیٰ کو کالج میں مختلف تعلیمی اور بنیادی ڈھانچے کے چیلنجوں سے آگاہ کیا اور ان کے ازالے کے لئے حکومت سے مداخلت کی درخواست کی۔چیئرمین جموں و کشمیر پرائیویٹ سکول ایسوسی ایشن کمل گپتا نے سینئر نمائندوں کے ساتھ غیر اِمدادی نجی سکولوں کو سکولوں کو درپیش چیلنجو ں پر تبادلہ خیال کیا اور معیاری تعلیم کو برقرار رکھنے کے لئے پالیسی سپورٹ کی ضرورت پر زور دیا۔پشمینہ گوٹ پروجیکٹ اور ایکسٹریم ایڈونچر کے وفود نے سیاحت اور لائیولی ہڈ سے متعلق اقدامات پر تجاویز دیں۔76ویں یوم جمہوریہ کے موقع پر نئی دہلی میں این ایس ایس کے یوم جمہوریہ پریڈ کیمپ میں جموں و کشمیر کی نمائندگی کرنے والے این ایس ایس رضاکاروں کے ایک گروپ نے بھی وزیرا علیٰ سے ملاقات کی کہ وہ اپنے تجربات اور کامیابیوں کا اشتراک کیا۔سابق وزیر اجے سادھوترہ نے بھی وزیر اعلیٰ سے ملاقات کی اور مختصر بات چیت کی۔وزیر اعلیٰ عمر عبداللہ نے تمام وفود کی خدمات کو سراہا اور یقین دلایا کہ تمام مسائل پر مناسب کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔