سرینگر//وزیر اعلیٰ محبوبہ مفتی نے یہاں راج بھون میں گورنر این این ووہرا کے ساتھ ملاقات کی ۔ڈیڑھ گھنٹے طویل میٹنگ کے دوران گورنر اور وزیرا علیٰ نے کئی اہم معاملات پر تبادلہ خیا ل کیا جن میں دہشت گردی مخالف اوپریشن ، پتھر بازی کے مسلسل واقعات ،ایک سیاح کی موت و دیگر معاملات شامل ہیں۔انہوں نے بڑھتی ہوئی بنیاد پرستی اور تعلیمی سیکٹر پر اس کے اثرات پر بھی غور و خوض کیا۔ گورنر نے وزیر اعلیٰ کے ساتھ کئی دیگر معاملات کے بارے میں بات چیت کی جن میں وزیر اعظم کے لداخ ، کشمیر اور جمو ں خطوں کا دورہ شامل ہے ۔