پلوامہ//ضلع ترقیاتی کمشنر پلوامہ غلام محمد ڈار کی صدارت میں ڈی سی آفس پلوامہ میں ایک میٹنگ منعقد ہوئی جس میں وزیر اعلی محبوبہ مفتی کی طرف سے پلوامہ دورے کے دوران لوگوں سے کئے گئے وعدوں پر ہورہے عمل در آمد کاجائزہ لیا گیا ۔میٹنگ میںبتایا گیا کہ وزیر اعلیٰ کی طرف سے لوگوں کے ساتھ کئے گئے وعدوں پر عمل در آمد من وعن جاری ہے اور آج تک ضلع میں بیشتر ترقیاتی پروجیکٹوں پر کام مکمل کیا جاچکا ہے جبکہ دیگر پروجیکٹوں پر کام شدومد سے جاری ہے ۔اس دوران مختلف محکمہ جات کے سربراہان نے اپنے اپنے محکموں کی طرف سے مکمل اور زیر تعمیر پروجیکٹوں سے متعلق ترقیاتی کمشنرکو واقف کیا ۔ ترقیاتی کمشنر نے افسران پر زور دیا کہ وہ آپسی تال میل قائم کرکے باقی ماندہ پروجیکٹوں کے کام میں سرعت لائیں تاکہ تمام پروجیکٹ وقت پر مکمل ہوسکیں۔میٹنگ میں ایڈیشنل ضلع ترقیاتی کمشنر پلوامہ،اسسٹنٹ کمشنر ریونیو ،جوائنٹ ڈائریکٹر پلاننگ ، آر اینڈ بی ،پی ایچ ای،پی ڈی ڈی کے ایگزیکیٹو انجینئروں کے علاوہ دیگر ضلع افسراں موجود تھے۔