جموں//وزیر اعلیٰ محبوبہ مفتی نے ایک جموں صوبہ کے ڈپٹی کمشنروں اور ضلع پولیس سپر انٹنڈنٹوں کی ایک مشترکہ میٹنگ کی صدارت کرتے ہوئے صوبہ میں ترقیاتی اور امن عامہ کی صورت حال کا جائزہ لیا۔ میٹنگ 16 ؍ اپریل 2016ء کو ہوئی میٹنگ کی ایک کڑی تھی جو وزیر اعلیٰ نے حکومت سنبھالنے کے فوراً بعد طلب کی تھی اور جس کے دوران انہوں نے گذشتہ میٹنگ میں دی گئی ہدایت پر عمل در آمد کا جائزہ لیا۔ دوران میٹنگ وزیر اعلیٰ نے ہر ڈپٹی کمشنر سے انفرادی طور پر ان کے اضلاع میں جاری ترقیاتی کاموں سے متعلق تفصیل طلب کرتے ہوئے ان پر زور دیا کہ وہ از خود ترقیاتی سرمیوں کی نگرانی کریں تاکہ ترقیاتی پروجیکٹوں کی بروقت تکمیل یقینی بن سکے۔’’انہوںنے ہر ترقیاتی کام آپ کی ذمہ داری ہے اور مکمل ہونے تک اس کی نگرانی لازمی ہے۔‘‘محبوبہ مفتی نے ریاست بالخصوص وادی کشمیر میں کام کاج سیزن ضائع ہونے پر افسوس کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ گذشتہ چار ماہ کی شورش کے دوران ترقیاتی کام کی رفتار سست ہوگئی ۔ انہوں نے کہا کہ ریاست مزید وقت ضائع کرنے کی متحمل نہیں ہوسکتی ۔اور افسروں کو نقصان کا ازالہ کرنے کے لئے اپنی کوششوں کو دوگنا کرنے کی ہدایت دی۔وزیر اعلیٰ نے راشن، بجلی ، پانی ، طبی سہولیات اور عام لوگوں سے متعلقہ دیگر معاملات کے بارے میں ضلع ترقیاتی کمشنروں سے تفصیل طلب کی۔ انہوں نے مڑوہ ، وڈون ، پاڈر اور دیگر دور دراز علاقوں میں جن کا دورانِ سرما رابطہ منقطع ہوجاتا ہے ،میں اشیائے ضروریہ بشمول راشن ذخیرہ کرنے سے متعلق تفصیل طلب کی۔ افسران کو نشہ آور ادویات کی لت اور سرکار ی اراضی پر ناجائزہ قبضہ کے خلاف مشن کے طور پر جنگ شروع کرنے کی ہدایت دیتے ہوئے وزیر اعلیٰ نے ڈپٹی کمشنروں اور ایس پیز کو وہ نوجوان نسل کی حیات کو درپیش اس خطرے سے نمٹنے کے لئے ایک ہمہ رخی لائحہ عمل مرتب کرنے کے لئے کیا۔ انہوں نے متاثرہ نوجوانوں کے ڈی ۔ ایڈکشن مراکز قائم کرنے کے لئے بھی کہا۔نائب وزیر اعلیٰ ، ڈاکٹر نرمل سنگھ نے میٹنگ میں اپنے خیالات کا اظہار کرتے ہوئے افسران کو ترقیاتی پروجیکٹوں کی تکمیل میں مزید کو تاہی برتنے کے نتائج سے آگاہ کرتے ہوئے کیا کہ اضلاع میں مختلف سکیم کو منسلک کر کے فوری نتائج حاصل کئے جاسکتے ہیں۔انہوں نے بڑے پروجیکٹوں میں مقامی نوجوانوں کو شامل کرنے پر بھی زور دیا۔ چیف سیکرٹری بی آر شرما ، ڈائریکٹر جنرل پولیس کے راجندرا ، فائنانشل کمشنر منصوبہ بندی اور وزیر اعلیٰ کے پرنسپل سیکرٹری بی بی ویاس ، پرنسپل سیکرٹری داخلہ ، سپیشل ڈی جی ( کواڈینیشن ) ،ڈویژنل کمشنر، جموں ، انسپکٹر جنرل جموں زون ، انسپکٹر جنرل ٹریفک ، رینج ڈی آئی جیز ، جموں صوبہ کے ڈپٹی کمشنر اور ڈی ایس پیز اور دیگر متعلقہ افسران میٹنگ میں موجود تھے۔