عظمیٰ نیوز سروس
سرینگر// وزیر اعلیٰ عمر عبداللہ نے منگل کو پولیس یادگاری دن کے موقع پر زیون میں پولیس شہدا کو بھر پور خراج عقیدت پیش کرتے ہوئے فرائض کی ادائیگی میں ان کی اعلیٰ قربانیوں کو خراج تحسین پیش کیا۔یادگار شہدا پر پھولوں کی چادر چڑھائی گئی، جہاں اعلیٰ پولیس افسران اور شہید اہلکاروں کے اہل خانہ نے بھی انہیں خراج عقیدت پیش کیا۔پروقار تقریب کا اختتام گارڈ آف آنر اور قوم کی خدمت میں اپنی جانوں کا نذرانہ پیش کرنے والے شہدا کی یاد میں ایک لمحے کی خاموشی کے ساتھ ہوا۔