سرینگر//جمعیت اہلحدیث نے ریاست میں جاری تشدد، بربریت اور چادروچار دیواری کے تقدس کی پا مالی پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ عید سعید کے موقع پر بھی مجبور کشمیریوں کواپنے نوجوانوں کی لاشوں کے تحفے دئے جارہے ہیں اور اس پر ریاستی وزیر اعلیٰ کا ےہ بیان کہ’ پولیس کا پیمانہ صبر لبریز ہوگیا تو بہت مشکل ہوگا ‘کیا معنی رکھتا ہے اب کون سا طرز سِتم ہے جو ایجاد کرنے سے رہ گیا ہے۔ ایسے بیانات تناو¿ اور کرب و اضطراب کو مزید بڑھانے کا باعث بن جائیں گے ۔ بیان میں کہا گیا کہ اسلام اخلاق اور انسانیت کسی پر بھی تشدد کرنے اور جان سے مارنے کی اجازت نہیں دیتا اور جمعیت ایسی کاروائیوں کو مذموم اور تشویشناک سمجھتی ہے۔ بیان میں عید سعید سے قبل سارے قیدیوں کی فوری رہائی کے مطالبہ کو دھرایا گیا ہے۔