سرینگر//وزیر اعلیٰ محبوبہ مفتی نے ترقیاتی منصوبوں کو ترجیح دینے کی ضرورت پر زور دیتے ہوئے کہاکہ ان منصوبوں کے سماجی، اقتصادی اور ماحولیاتی اثرات پر نگاہ رکھنے کی تلقین ہے تاکہ سماج کی مجموعی ترقی یقینی بنائی جاسکے۔وزیر اعلیٰ نے اِن خیالات کا اِظہار انڈین کنسینس پریا رائٹا ئزیشن پروجیکٹ( آئی سی پی پی ) کے ممبران کے ساتھ بات چیت کے دوران کیا۔محبوبہ مفتی نے پروجیکٹوں کی کامیابی کے لئے رقومات کے منصفانہ استعمال پر زور دیا ۔ اُنہوںنے کہا کہ جو لوگ ترقیاتی عمل میں اب تک پیچھے رہے ہیں، اُنہیں اِن پروجیکٹوں کے مساوی فائدے ملنے چاہئیں۔اس موقعہ پر وزیر اعلیٰ کے مشیر پروفیسر امیتابھ مٹو ، چیف سیکرٹری بی بی وِیاس ، وزیرا علیٰ کے پرنسپل سیکرٹری روہت کنسل اور آئی سی پی پی کے نمائندے بھی موجود تھے۔