جموں//وزیر اعلیٰ محبوبہ مفتی نے کپوارہ کے ایک نوجوان کی ہلاکت پر زبردست افسوس کا اظہار کیا ہے ۔وزیرا علیٰ نے ضلع انتظامیہ کو ہدایت دی ہے کہ وہ اس واقعہ کی وجوہات میں جاری تحقیقی عمل میں تیزی لائیں اور اس واردات میں ملوث افراد کے خلاف قانون کے تحت ضروری کارروائی عمل میںلائیں۔وزیرا علیٰ نے غمزدہ کنبے کے ساتھ تعزیت اور ہمدردی کا اظہار کیا۔دریں اثناء وزیر دہی ترقی ایڈوکیٹ عبدالحق خان اور راجیہ سبھا ممبر فیاض احمد میر نے واقعہ کی مذمت کرتے ہوئے ضلع انتظامیہ سے کہا ہے کہ وہ ملوث فورسز اہلکاروں کے خلاف کارروائی کرنے میں سرعت لائیں۔انہوں نے اس ہلاکت کو نا قابل برداشت قرار دیا ہے۔