Facebook Twitter Youtube
  • تازہ ترین
  • کشمیر
  • جموں
  • شہر نامہ
  • برصغیر
  • بین الاقوامی
  • سپورٹس
  • صنعت، تجارت
  • کالم
    • مضامین
    • گوشہ خواتین
    • خصوصی انٹرویو
    • جمعہ ایڈیشن
    • تعلیم و ثقافت
    • طب تحقیق اور سائنس
  • ملٹی میڈیا
    • ویڈیو
    • پوڈکاسٹ
    • تصویر کہانی
  • اداریہ
  • ادب نامہ
    • نظم
    • غرلیات
    • افسانے
  • تازہ ترین
  • کشمیر
  • جموں
  • شہر نامہ
  • برصغیر
  • بین الاقوامی
  • سپورٹس
  • صنعت، تجارت
  • کالم
    • مضامین
    • گوشہ خواتین
    • خصوصی انٹرویو
    • جمعہ ایڈیشن
    • تعلیم و ثقافت
    • طب تحقیق اور سائنس
  • ملٹی میڈیا
    • ویڈیو
    • پوڈکاسٹ
    • تصویر کہانی
  • اداریہ
  • ادب نامہ
    • نظم
    • غرلیات
    • افسانے
Kashmir Uzma
  • تازہ ترین
  • کشمیر
  • جموں
  • شہر نامہ
  • برصغیر
  • بین الاقوامی
  • سپورٹس
  • صنعت، تجارت
  • کالم
    • مضامین
    • گوشہ خواتین
    • خصوصی انٹرویو
    • جمعہ ایڈیشن
    • تعلیم و ثقافت
    • طب تحقیق اور سائنس
  • ملٹی میڈیا
    • ویڈیو
    • پوڈکاسٹ
    • تصویر کہانی
  • اداریہ
  • ادب نامہ
    • نظم
    • غرلیات
    • افسانے

Kashmir Uzma

Latest Kashmir News | Kashmir Urdu News | Politics, India, International, Opinion

Font ResizerAa
Search
Follow US
کشمیر

وزیراعلیٰ کاگولہ باری سے متاثرہ اوڑی کا دورہ |تعمیر نو ہماری ذمہ داری بنکروں کی تعمیرکیلئے مرکز سے بات کریں گے:عمرعبداللہ

Mir Ajaz
Last updated: May 14, 2025 11:23 pm
Mir Ajaz
Share
4 Min Read
SHARE

ظفر اقبال

اوڑی// وزیر اعلیٰ عمر عبداللہ نے بدھ کواوڑی کادورہ کرکے لائن آف کنٹرول کے قریب پاکستانی گولہ باری سے متاثرہ لوگوں کے گھروں کی تعمیر نو کیلئے ہر ممکن مدد کی یقین دہانی کرائی اور کہا کہ’میرے لوگوں کا درد بہت ذاتی ہے‘۔انہوںنے گولہ باری کی زدمیں آکر جاں بحق ہونے والی خاتون نرگس بیگم کے لواحقین سے تعزیت پرسی کی۔انہوںنے سلام آباد، لگامہ، بانڈی اور گنگل سمیت اوڑی کے گولہ باری سے متاثرہ علاقوں کا دورہ کیا۔گولہ باری سے متاثرہ خاندانوں سے بات چیت کرتے ہوئے کہاکہ ’یہ ہماری ذمہ داری ہے کہ آپ کو حکومت کی طرف سے مدد فراہم کریں تاکہ آپ کے گھر دوبارہ تعمیر کیے جا سکیں‘۔وزیر اعلیٰ نے کہا کہ اوڑی کے لوگوں نے کئی بار درد سہا ہے لیکن ہر بار ہمت اور لچک کے ساتھ اٹھے ہیں۔عمر عبداللہ نے نام لئے بغیر پاکستان کی سخت تنقید کرتے ہوئے کہاکہ سرحد پار سے جو گولہ باری ہوئی، اس سے راجوری، اوڑی، پونچھ سمیت سبھی علاقوں میں جانی مالی نقصان ہوا اور ایسا لگ رہا تھا کہ گولہ باری جان بوجھ کر رہائشی علاقوں میں کی گئی تاکہ زیادہ سے زیادہ جانی نقصان ہو۔انہوں نے سرحدی علاقوں میں ہوئے نقصان پر سخت افسوس کا اظہار کرتے ہوئے متاثرین کو فوری طور پر امداد فراہم کرنے کی یقین دہانی کی۔وزیر اعلیٰ نے کہا کہ ان کی حکومت فوری طور پر متاثرین کے لیے امداد کے حوالہ سے کام کر رہی ہے تاہم مرکزی سرکار ان علاقوں میں کیا امداد فراہم کرے گی اس کے بارے میں انہیں کوئی علم نہیں۔ تاہم انہوں نے اعتراف کیا کہ سرحدی علاقوں کے رہائشی نجی بنکروں کی مانگ کر رہے ہیں۔ عمر عبداللہ نے کہاکہ جہاں بھی ہم گئے، سبھی علاقوں کے باشندے زیر زمین بنکروں کی مانگ کر رہے ہیں۔سرحدی علاقوں میں مرکزی سرکار کی مدد سے جلد از جلد زیر زمین بنکروں کی تعمیر شروع کرنے کے حوالے سے وزیراعلیٰ عمر عبداللہ نے کہاکہ لائن آف کنٹرول یا انٹرنیشنل بارڈر کے قریب رہائش پذیر زیادہ تر لوگ نجی زیر زمین بنکرز کا مطالبہ کر رہے ہیں، کیونکہ کیمونٹی بنکرز ناکافی ہیں اور اس طرح کی صورتحال میں جانی نقصان سے بچنے کے لیے زیر زمین بنکرز کی تعمیر ناگزیر ہے۔عمرعبداللہ نے ایک ایکس پوسٹ میں کہاکہ اوڑی کے گولہ باری سے متاثرہ علاقوں کا دورہ کیا جن میں سلام آباد، لگامہ، بانڈی اور گنگل شامل ہیں۔ اس سرزمین نے2005 کے زلزلے کے اثرات سے لے کر سرحد پار گولہ باری کے درد تک بہت کچھ برداشت کیا ہے۔ پھر بھی، یہاںکے لوگ ہر بار اپنے دلوں میں ہمت اور روح میں لچک کے ساتھ اٹھتے ہیں۔ایک پہلے پوسٹ میں،عمر عبداللہ نے کہا کہ جموں اور کشمیر کے لوگوں کا دردگہرا ذاتی ہے ۔انہوںنے کہاکہ حکومت تمام متاثرین کیساتھ شانہ بشانہ کھڑی ہے ،اوریہ کہ متاثرین کی مدد،حفاظت ،بحالی اور بازآبادکاری حکومت کی اولین ترجیح ہے۔عمرعبداللہ نے لکھاکہ پچھلے کچھ دنوں میں، میں نے اپنے لوگوں کے بے پناہ درد، نقصان اور ناقابلِ تصور ہمت کا مشاہدہ کیا ہے۔ یہ دورے خوشیاں بانٹنے اور ترقی کی بات کرنے کیلئے ہونے چاہیے تھے، تعزیت کے لیے نہیں۔ میرے لوگوں کا درد گہرا ذاتی ہے۔وزیراعلیٰ نے سرحدی علاقوںمیں بنکروںکی مانگ کے حوالے سے کہاکہ پہلے متاثرین کو راحت پہنچائی جائے گی اور اسکے بعد اضافی بنکروںکی تعمیرکا معاملہ مرکزکی نوٹس میں لایاجائے گا۔انہوںنے کہاکہ مرکز کیساتھ بات کرکے ایک منصوبے کے تحت بنکروں کی تعمیرکاانتظام کیاجائے گا۔ان کے ساتھ ان کے مشیر ناصر اسلم وانی،ممبراسمبلی اوڑی سجاد شفیع،ڈی سی بارہمولہ اور ضلعی انتظامیہ کے اعلیٰ افسران بھی تھے۔

Share This Article
Facebook Twitter Whatsapp Whatsapp Copy Link Print
نادر ترال میں سیکورٹی فورسز اور ملی ٹینٹوں کے درمیان تصادم جاری
تازہ ترین
گول رام بن شاہراہ سڑک کے کنارے ملبے کے ڈھیر | بارشوں کے دوران آنے والی پسیاں نہیں ہٹائی گئیں ، نالیوں کی حالت خستہ
خطہ چناب
ٹینکر کی زد میں آنے سے ضلع کورٹ را م بن کا افسر ہلاک
خطہ چناب
ویشنو دیوی مندر کیلئے ہیلی کاپٹر سروس | 7دنوں کے بعد دوبارہ بحال
جموں

Related

کشمیر

شمالی کمان سربراہ کی وزیر اعلیٰ سے ملاقات سیکورٹی صورتحال پر تبادلہ خیال، ایل جی سے بھی ملاقی

May 14, 2025
کشمیر

عادی مجرموں کے جیل مینول میں ترمیم جیلوں میں ذات پات کے تعصب پر پابندی

May 14, 2025
کشمیر

وادی کوملک کیساتھ ٹرین کے ذریعے جوڑ دیا گیا ۔800فوجیوں کا دہلی سے کشمیر تک پہلا تاریخی سفر

May 14, 2025
کشمیر

سرینگر رنگ روڈ کی تعمیر نیشنل گرین ٹریبونل کانوٹس

May 14, 2025

ملک و جہان کی خبروں سے رہیں اپڈیٹ

نیوز لیڑ ای میل پر پائیں

پالیسی

  • ڈیٹا پالیسی
  • پرائیویسی پالیسی
  • استعمال کرنے کی شرائط
  • ڈیٹا پالیسی
  • پرائیویسی پالیسی
  • استعمال کرنے کی شرائط

سیکشن.

  • اداریہ
  • برصغیر
  • بین الاقوامی
  • تعلیم و ثقافت
  • اداریہ
  • برصغیر
  • بین الاقوامی
  • تعلیم و ثقافت

مزید جانیں

  • ہمارے بارے میں
  • رابطہ
  • فیڈ بیک
  • اشتہارات
  • ہمارے بارے میں
  • رابطہ
  • فیڈ بیک
  • اشتہارات
Facebook

Facebook

Twitter

Twitter

Youtube

YouTube

Instagram

Instagram

روزنامہ کشمیر عظمیٰ کی  ویب سائٹ  خبروں اور حالات حاضرہ کے حوالے سے جموں وکشمیر کی  اردو زبان کی سب سے بڑی نیوز ویب سائٹ ہے۔ .. مزید جانیں

© GK Communications Pvt. Ltd.. All Rights Reserved.
Welcome Back!

Sign in to your account

Username or Email Address
Password

Lost your password?