جموں/ وزیر اعلیٰ محبوبہ مفتی نے آج یہاں وزیر اعلیٰ سکوٹی سکیم کے تحت12 کشمیری پنڈت طالبات میں اتھورائزیشن لیٹرس تقسیم کئے۔واضح رہے کہ فروری ماہ میں جگٹی ٹاؤن شِپ کے دورے کے دوران وزیر اعلیٰ نے پنڈت مہاجر طبقے سے تعلق رکھنے والی ذہین اور مستحق طالبات کو سکوٹیاں دینے کا وعدہ کیا تھا۔مستحق اور ذہین طالبات کی نشاندہی کے بعد15 طالبات کو اس سکیم کے لئے منتخب کیا گیا۔وزیر اعلیٰ نے12 ایسی طالبات کو اتھورائزیشن لیٹرس دیں جبکہ3 طالبات آج موجود نہیں تھیں لہذا انہیں یہ لیٹرس بعد میں دیئے جائیں گے۔