سرینگر//وزیر اعلیٰ محبوبہ مفتی نے کل بعد دوپہر 71ویں یوم آزادی کے موقعہ پر ’’ایٹ ہوم‘‘ کی میزبانی کی۔اِس موقعہ پر قانون ساز اسمبلی کے چیئرمین حاجی عنایت علی ، ریاستی وزراء، ہائی کورٹ کے جج صاحبان ، چیف سیکرٹری بی بی وِیاس ، ڈائریکٹر جنرل پولیس ڈاکٹر ایس پی وید ،سینئر افسران ، پی ڈی پی کے نائب صدر محمد سرتاج مدنی، اراکین قانون سازیہ ، سیاسی لیڈران ، صحافی اور زندگی کے دیگر شعبوں سے تعلق رکھنے والے لوگ موجود تھے۔