سرینگر// ضلع بانڈی پورہ کے گریز علاقے میں 330 میگاواٹ کشن گنگا ایچ ای پی جسے وزیر اعظم19؍ مئی 2018ء کوملک کو وقف کرنے والے ہیں کے سلسلے میں چیف سیکرٹری بی بی وِیاس نے اس اہم ایونٹ کی تیاریوں کا جائزہ لیا۔چیف سیکرٹری نے پروجیکٹ کے مختلف پہلوئوں پر غور خوض کیا اور افتتاحی تقریب کی تیاریوں کے سلسلے میں متعلقین کو ہدایات جاری کیں۔کمشنر سیکرٹری پاور ڈیولپمنٹ ڈیپارٹمنٹ ، ڈویژنل کمشنر کشمیر ، سیکرٹری صحت عامہ اور آئی اینڈ ایف سی ، ڈی سی بانڈی پورہ ، ایس ڈی ایم گریز ، این ایچ پی سی حکام و دیگر اعلیٰ افسران میٹنگ میں موجود تھے دریں اثنا زیر اعظم نریندر مود ی کے کشمیر کے دورے کے سلسلے میں ڈویژنل کمشنر کشمیر بصیر احمد خان نے یہاں ایک اعلیٰ سطحی میٹنگ کے دوران انتظامات کا جائزہ لیا۔میٹنگ میں ڈپٹی کمشنر سرینگر ، ڈپٹی کمشنر بڈگام ، آئی جی ٹریفک ، ناظم اطلاعات و تعلقات عامہ ، ناظم ای آر اے ، جنرل منیجر ایس کے آئی سی سی ، ایگزیکٹیو ڈائریکٹر این ایچ پی سی ، چیف انجینئر این ایچ پی سی ، آر اینڈ بی ، بجلی ، صحت عامہ اور لاوڈا کے ایس ایز ، ڈپٹی ڈائریکٹر انفارمیشن ، ڈپٹی ڈائریکٹر پلاننگ، ڈپٹی ڈائریکٹر پھول بانی ، اسسٹنٹ ڈائریکٹر صحت ، ایس پی ٹریفک ، پولیس ہیڈ کوارٹر ڈی ایس پیز ، ڈی ایس پی ائیر پورٹ و دیگر متعلقہ افسران موجود تھے۔ڈویژنل کمشنر نے سیکورٹی ، ٹریفک، صحت و صفائی ، پارکنگ ، پینے کے پانی اور بجلی کی فراہمی ، سیٹنگ اریجمنٹ ، طبی سہولیات و دیگر انتظامات جو معزز مہمان کے دورے کے سلسلے میں کئے جارہے ہیں کا جائزہ لیا۔ڈویژنل کمشنر نے افسروں پر زور دیا کہ وہ قبل از وقت تمام ضروری انتظامات کو حتمی شکل دیںاور آپس میں قریبی رابطہ رکھیںتاکہ وادی میں وزیر اعظم کا دورہ کامیاب رہے۔