بی جے پی کی ریاستی اکائی نے ادھم پور میں وزیراعظم نریندرمودی کی ریلی کوکامیاب بنانے کیلئے پارٹی کی تمام اکائیوں کے عہدیداران وصدور کا شکریہ اداکیاہے۔ اس سلسلے میں بھاجپاکے صدردفترکچی چھائونی میں ایک میٹنگ منعقدہوئی جس میں پارٹی کے ریاستی صدر ست شرما نے پارٹی کی تمام اکائیوں کے عہدیداران وکارکنان کاشکریہ اداکیا۔انہوں نے کہاکہ میٹنگ کے دوران پارٹی کے یوم تاسیس کے پروگراموں کے انعقاد کی تیاریوں کابھی جائزہ لیاگیا ۔