جاوید اقبال
مینڈھر//سب ڈویژن مینڈھر سے تعلق رکھنے والے پہاڑی قبیلہ کے لوگ ایک سو سے زائد چھوٹی بڑی گاڑيوں میں طوفانی بارش اور ہواؤں کے بیچ وزیر اعلی نریندر مودی کے جلسہ میں شرکت کرنے کیلئے سوموار کی بعد دوپہر مینڈھر سے جموں کیلئے روانہ ہوئے۔ اِس دوران بی جے پی زندہ باد کے نعروں کی گونج سنائی دے رہی تھی۔ پہاڑی قبیلہ کو ایس ٹی کا درجہ ملنے کے بعدپہلی بار وزیر اعلی نریندر مودی جموںآرہے ہیں اور پہاڑی قبیلہ کے لوگوں میں خوشی کی لہر ہے جس کی وجہ سے طوفانی بارش میں بھی لوگ وزیر اعلی نریندر مودی کے خطاب کو سنے کیلئے خطہ پیر پنجال سے بڑی تعداد میں لوگ جموں پہنچ رہے ہیں۔ اِس سِلسلہ میں سینئر بی جے پی لیڈر کفیل خان نےکہا کہ مینڈھر کے کونے کونے سے لوگ بارش کے باوجود بڑی تعداد میں نکلے جن کو سپیشل گاڑيوں سے جموں لے جا رہے ہیں تاکہ وہ وزیراعظم نریندر مودی کا خطاب سن سکیں اور اپنے نعروںکی گونج سے بی جے پی سرکار کا ایس ٹی دینے کا شکریہ ادا کر سکیں۔
پونچھ سے بھی سینکڑوں لوگ جموں کیلئے روانہ]
حسین محتشم
پونچھ //آج جموں کے ایم اے سٹیڈیم میں وزیراعظم نریندر مودی کے جلسہ میں شمولیت کیلئے سرحدی ضلع پونچھ سے سینکڑوں لوگ روانہ ہوئے ہیں۔پیر کے روز سرحدی ضلع میں ہورہی موسلادھار بارش اور برف باری کے درمیان جموں جا رہے لوگوں میں زبردست جوش و خروش دیکھنے کو ملا۔ اس دوران ڈگری کالج گراؤنڈ پونچھ سے 22 بسیں اور 50 سے زیادہ چھوٹی گاڑیاں روانہ ہوئیں۔اس دوران بات کرتے ہوئے سابق ایم ایل سی اور بھارتی جنتا پارٹی کے سینئرلیڈر پردیپ کمار شرما نے کہا کہ پیر پنچال کے عوام کے سروں پر وزیراعظم ہند نرنیدر مودی کے بڑے احسانات ہیں جن کو چکانے کے لیے یہاں کے لوگ کسی بھی حد تک جانے کے لیے تیار ہیں۔انہوں نے کہا کہ لوگوں میں جوش و خروش ہے اور سبھی لوگ اس تقریب میں شامل ہونے کے لیے یہ پرجوش ہیں۔