جموں//اُتراکھنڈکے وزیراعلیٰ تری وریندراسنگھ راوت نے کہاکہ وزیراعظم نریندرمودی کی قیادت میں مرکزی سرکار نے کامیاب تین سال مکمل کئے ہیں۔انہوں نے کہاکہ عوام یہ بات بخوبی جانتے ہیں کہ سابق کانگریس سرکارکے دور اقتدارمیں گھوٹالے ہی گھوٹالے ہوئے تھے۔انہوں نے کہاکہ مودی نے ہرسطح پرصاف وشفاف انتظامیہ کویقینی بنانے کی واضح ہدایات دے رکھی ہیں۔ تری ویندراسنگھ راوت یہاں بی جے پی لیڈروں اورکارکنوں سے خطاب کررہے تھے۔اس موقعہ پربی جے پی کے ریاستی صدر ایم ایل اے ست شرما ،سپیکرکویندرگپتا، ممبرپارلیمنٹ جگل کشورشرما ، ایم پی راجیہ سبھا شمشیرسنگھ منہاس ، ایم ایل سی اشوک کھجوریہ ، چیف وہیپ ایم ایل اے راجیش گپتا اور ممبران اسمبلی ڈاکٹرکرشن بھگت اورسکھ نندن چودھری بھی موجودتھے۔ تری ویندرا سنگھ نے مزیدکہاکہ وزیراعظم مودی نے انتخابات عوام سے کئے گئے وعدے پورے کئے اوربھارت اس وقت ترقی کی راہ پرگامزن ہے۔