نئی دہلی// وزیراعظم نریندر مودی ریڈیو پر ہر مہینے عوام کے سامنے اپنے 'من کی بات' کہنے والے دنیاکے پہلے لیڈ رنہیں ہیں بلکہ امریکہ کے صدر کالون کولیج نے 1925 سے ہر مہینے عوام سے ریڈیو سے خطاب کا سلسلہ شروع کیا تھا۔ مسٹر مودیکی ' من کی بات' پروگرام پر سینٹرل ہندی انسٹی ٹیوٹ کے نائب صدر اور پریم چند ساہتیہ کے اسپیشلسٹ ڈاکٹر کمل کشور گائنکا نے لکھا ہے کہ امریکہ میں پہلی بار کسی لیڈر نے ریڈیو سے اپنا خطاب شروع کیا تھا۔صدر وراین ہارڈنگ نے جون 1922 میں ریڈیو سے اپنی تقریر پیش کی۔ اس کے بعد مسٹر کولیج نے 1924 میں ریڈیو کا استعمال سیاسی مقاصد کے لئے کیا۔ جب وہ صدر کے عہدے پر فائز ہوئے تو اس کے بعد وہ ہر ماہ کم سے کم ایک مرتبہ ملک کے عوام سے ریڈیو کے ذریعہ مخاطب ہوتے تھے ۔امریکی صدر روزویلٹ نے 1933 سے 1844 کے درمیان تقریباً 30 بار ریڈیو سے عوام کو خطاب کیا۔