نئی دہلی//روڈ ٹرانسپورٹ اور شاہراہوں کے وزیر نتن گڈکری نے کہا ہے کہ گاڑیوں سے ہونے والی آلودگی کو کم کرنے اور شفاف ایندھن کو فروغ دینے کے ساتھ ہی ان کی وزارت کا شاہراہوں اور بڑے شہروں میں سائکل کے زیادہ سے زیادہ استعمال کو فروغ دینے کے لئے الگ سے لائن بنانے کا منصوبہ ہے ۔ انہوں نے کہا کہ 14لین کی سبھی سڑکوں پر سائکل سے چلنے والوں کے لئے الگ سے لائن بنائی جائے گی تاکہ لوگوں کو سائکل کی سواری کرنے میں آسانی ہو۔اس کے ساتھ ہی شہروں اور بڑے شہروں میں بھی سبھی راستوں پر الگ سے سائکل لین تیار کرنے کا منصوبہ ہے ۔لوگ سائکل کا زیادہ سے زیادہ استعمال کریں اس کے لئے مہم چلائی جائے گی اور مشہور ہستیوں کو اس میں شامل کیا جائے گا۔ مسٹر گڈکری نے جمعرات کو یہاں اولا اسنٹی ٹیوٹ کے ذریعہ 20شہروں میں آمدورفت سے منسلک سرے 'ایز آف موونگ اینڈیکس رپورٹ2018 کی رپورٹ جاری کرتے ہوئے کہا کہ آلودگی کی روک تھام کے لئے ان کی وزارت الیکٹرانک گاڑیوں کو فروغ دے رہی ہے ۔اس کے تحت ای رکشہ اور ای آٹو کامیاب مثال ہیں ،ان کے بعد ای بسیں لانے کا بھی منصوبہ ہے ۔اس سے نہ صرف گاڑیوں سے نکلنے والے دھویں سے راحت ملے گی بلکہ تیل پر انحصار بھی کم ہوگا۔ سڑک ٹرانسپورٹ اور شاہراہ کے وزیر نے کہا کہ وزارت میں ریاستی وزیرمن سکھ لال مانڈویا سائکل سے ہی پارلیمنٹ کی کارروائی میں حصہ لینے آتے ہیں۔لوگوں کو اسی طرح سے سائکل سے اپنے کام پر جانے کے لئے سائکل کا استعمال کرنے کے لئے تحریک دی جائے گا۔ مسٹر گڈکری نے کہا ہے کہ سڑکوں پر الگ سے لین بنے گی تو بڑی تعداد میں لوگ سائکل کا استعمال کریں گے ۔دوپہیا گاڑیوں کے لئے روڈ سیفٹی کے سلسلے میں اقدامات کے سلسلے میں پوچھنے پر انہوں نے کہا کہ جب الگ سے لین ہوگی تو سائکل کا استعامل کروالوں کو روڈ سیفٹی کی کوئی دقت نہیں آئے گی۔ انہوں نے کہا کہ لوگ پرائیویٹ گاڑیوں کا استعمال کم سے کم کریں اس کے لئے انہیں تحریک دینے کی ضرورت ہے ۔حکومت اس کے لئے مہم چلانے پر غور کررہی ہے ۔اس مہم کے دوران لوگوں سے کہا جائے گا کہ سائکل چلانا نہ صرف صحت کے لئے اچھا ہے بلکہ یہ قدرت کے لئے بھی اچھا ہے ۔سائکل چلانے سے آلودگی نہیں ہوگی اور لوگ شفاف ہوا میں سانس لے سکیں گے ۔ مرکزی وزیر نے کہا کہ لوگ پبلک ٹرانسپورٹ کا استعمال کریں،اس سمت میں خصوصی کوششیں کی جارہی ہیں۔حکومت اس کے لئے پانی کے راستے کو فروغ دے رہی ہے اور اسی ماہ وزیراعظم نریندرمودی وارانسی میں ہلدیا تک پانی کے ذریعہ راستہ بنایا جائے گا۔ان کی وزارت کی کوشش ہے کہ اگلے کچھ ماہ کے دوران پریاگ میں ہونے والے مہا کنبھ میں مسافر وارانسی سے پریاگ تک آنے جانے کے لئے پانی کے راستے کا استعمال کریں۔یواین آئی