اسلام آباد//پاکستان کی قومی اسمبلی میں قائد ایوان کے لئے عمران خان کا بطور وزیر اعظم آج فیصلہ ہوگا۔ آج نئے قائد ایوان کا انتخاب ہوگا، انتخابی شیڈول کے تحت قائد ایوان کے لئے کاغذات نامزدگی جمع کرانے کے لئے جمعرات کی دوپہر 2 بجے تک کا وقت مقرر کیا گیا تھا تاہم وقت مقررہ تک عمران خان اور شہباز شریف کے علاوہ کسی نے کاغذات نامزدگی جمع نہیں کرائے تھے۔ دونوں کے کاغذات نامزدگی جانچ پڑتال کے بعد منظور کرلئے گئے ۔عمران خان آج پاکستان کے نئے وزیر اعظم منتخب ہوجائیں گے جس کے بعد وہ اگلے دن عہدے اور رازداری کا حلف اٹھائیں گے۔واضح رہے کہ پاکستان کی قومی اسمبلی میں تحریک انصاف کو اپنے اتحادیوں کی بدولت سادہ اکثریت حاصل ہے۔