نئی دہلی // وادی میں بڑھتی ہوئی جنگجویانہ سرگرمیوں پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے وزارت داخلہ نے سیکورٹی گرڈ کو مضبوط بنانے کیلئے یہاں خصوصی میٹنگ طلب کی۔وزارت داخلہ نے امن و امان کی مجموعی صورتحال پر تفصیلی تبادلہ کیا اور جنگجوئوں کی بڑھتی تعداد کے بارے میں بھی بحث و تمحیض کی گئی۔معلوم ہوا ہے کہ وزارت داخلہ کی میٹنگ وزیر داخلہ راجناتھ سنگھ کی ہدایت پر منعقد کی گئیجس میں موصوف نے کہا تھا کہ سیکورٹی ایجنسیوں سے کہا جائے کہ جنگجوئوں کی تعداد میں اضافہ ہونے کے محرکات کو محدود کیا جائے۔بتایا جاتا ہے کہ میٹنگ میں سیکورتٰ ایجنسیوں کے افسران نے کہا کہ وادی کی صورتحال کنٹرول میں ہے لیکن داخلی صورتحال کے حوالے سیکورٹی ایجنسیوں میں بہتر تال میل پیدا کیا گیا ہے۔میٹنگ میں اس بات پر اطمینان پایا گیا کہ جنگجوئوں کے خلاف آپریشن کامیاب ہورہے ہیں کیونکہ فیلڈ انٹلی جنس نہائت مضبوط ہوا ہے۔فورسز کے نام ایک ایڈوائزری جاری کی گئی ہے جس میں ان سے کہا گیا کہ سرحدوں کی موثر نگرانی عمل میں لائی جائے، دراندازی پر قابو پایا جائے اور آپریشنز کے دوران سٹنڈارڈ آپریشنز پروسیجرپر سختی سے عمل کیا جائے۔