پلوامہ//چیف سیکرٹری بی بی ویاس نے بینکٹ ہال سرینگر میں کشمیر صوبے کے مختلف محکموں کے سربراہوں کی ایک مشترکہ میٹنگ کی صدارت کی۔ میٹنگ میں صوبائی کمشنر کشمیر بصیر احمد خان، ڈائریکٹر سکمز پروفیسر اے جی آہنگر ،ضلع ترقیاتی کمشنر سرینگر ڈاکٹر فاروق احمد لون، مختلف محکمو ں کے سربراہاں اور انجینئر وں کے علاوہ آر اے ایم کے وائی اور پیٹرولیم کارپوریشنو ںکے نمائدے بھی موجود تھے۔محکموں کے سربراہوں نے چیف سیکرٹری کو اپنے اپنے محکموں کے موجودہ پروگراموں، پروجیکٹوں اور سرگرمیو ںکے بارے میں جانکاری دی اور وہ معاملات اُبھارے جن میں حکومت کی توجہی لازمی ہے۔دیگر معاملات کے علاوہ میٹنگ میں دریائے جہلم کی ڈریجنگ ، فلڈ چینل،مغل روڑ اور زوجیلہ دروں پر برف ہٹانے ، غذائی اجناس اور پیٹرولیم اشیاءکی دستیابی کے علاوہ وادی بشمول لیہہ اورکرگل خطوں میں لازمی اقدامات کی دستیابی جیسے امور پر بھی تبادلہ خیال کیا گیا۔چیف سیکرٹری نے افسروں پر زور دیا کہ وہ ذاتی طور ترقیاتی سرگرمیوں پر نظر گزر رکھیں تاکہ ترقیاتی پروجیکٹوں کو مقررہ مدت کے اندر مکمل کیا جاسکے اور عام لوگ زیادہ سے زیادہ حد تک مستفید ہوسکیں۔اس موقعہ پر وادی میں عملائے جارہے مختلف ترقیاتی پروجیکٹوں کی عمل آوری میں حائل رکاوٹوں کو دور کرنے کے حوالے سے اقدامات کو بھی حتمی شکل دی گئی ۔بی بی ویاس نے محکموں کے ویب سائٹس کو متواتر طور اَپ ڈیٹ کرنے کی ہدایت دی اور کہا کہ ان پر متعلقہ محکموں کی حصولیابیوں اور سرگرمیوں سے متعلق تصاویر بھی اَپ لوڈ کی جانی چاہئے ۔انہوں نے ٹریفک پولیس محکمہ کو ہدایت دی کہ وہ شہر سرینگر کے اندر اور باہر ٹریفک کی آزادانہ نقل و حمل کو یقینی بنانے کی لازمی اقدامات کریں۔انہوںنے سرینگر میونسپل کارپوریشن سے کہا کہ وہ شہر سرینگر کے تمام علاقوں میں صفائی ستھرائی کو یقینی بنانے کے ساتھ ساتھ کوڑا کرکٹ کو مناسب طریقے پر ٹھکانے لگانے کے حوالے سے بھی مو¿ثر اقدامات کریں۔چیف سیکرٹری نے کہا کہ عوام کے ساتھ مسلسل باہمی روابط رکھنے سے عوامی مشکلات حل ہونے میں مدد ملے گی اور حکمرانی کے نظا م میں اس عمل کو کلیدی اہمیت حاصل ہے۔ چیف سیکرٹری نے افسروں پر زور دیا کہ وہ اپنے اپنے دفاتر اور ماتحت دفاتر میں عملے کی باقاعدگی سے حاضری اور جواب دہی کو یقینی بنائیں تاکہ لوگوں کو بہتر سہولیات دستیاب ہوسکیں۔