عارضی رہائشی شیڈ گر سے2لقمہ اجل ،2 زخمی
اشرف چراغ
لولاب (کپوارہ)//ورنو لولاب میں دوران شب اس وقت ایک دلخراش واقعہ پیش آیا جب امری بہک میں ایک عارضی رہائش گاہ گر جانے کے نتیجے میںایک 8سالہ بچہ اور ایک بزرگ خاتون جا ںبحق ہوئے جبکہ 2دیگر زخمی ہوئے ۔معلوم ہوا ہے کہ قدرتی حسن سے مالا مال لولاب کے متعدد علاقے موسم گرما میں اپنے مال مویشیو ں سمیت جنگلی علاقوں میں رہائش پذیر ہوتے ہیں تاکہ ان کے مال مویشی موسم گرما میں متعدد بیماری سے محفوظ رہ سکے ۔ورنو کے آفن علاقہ کے لوگ بھی مو سم گرما میں اپنے مال مویشیو ں سمیت وہا ں کی امری بہک میں رہائش پذیر ہوتے ہیں اور اس کے لئے وہا ں عارضی پناہ گاہیں بنائی ہیں ۔عینی شاہدین کا کہنا ہے کہ بدھ کے روز دوران شب ایک لکڑی کے ایک رہائشی پناہ گاہ گر گئی جسمیں ایک خاتون سمیت 2لقمہ اجل بن گئے جن کی شناخت 60سالہ معروف نوری زوجہ محمد یوسف میر اور8سال عابد شفیع ولد محمد شفیع میر کے بطور ہوئی جبکہ نسرینہ زوجہ محمد رفیق میر اور اس کے فرزند توصیف احمد میر شدید طور زخمی ہوئے جن کو علاج و معالجہ کے لئے اسپتال منتقل کیا گیا ۔واقعہ کی خبر سنتے ہیں پورے علاقہ میں صف ماتم بچھ گئی ۔