سرینگر//ورلڈ تھیٹر ڈے کے موقعہ پر ٹیگور ہال میں ایکتا ڈرامہ سکول کی طرف سے ایک تقریب کا انعقاد ہوا جس دوران شیخ محمد حنیف کی کشمیری تصنیف ’ جٹہ وونے ‘ کی رسم رونمائی انجام دی گئی ۔اس کتاب میں کئی مزاحیے اور طنزے خاکے ہیں۔82صفحات پر مشتمل اس کتاب کی رسم رونمائی غلام نبی خیال ،رفیق مسعودی ،شبیر مجاہد ،طاہر محی الدین اور بشیر بھوانی نے انجام دی ۔اس موقعہ پر ایکتا ڈرامہ سکول کی طرف سے ایک ڈرامہ بھی پیش کیا گیا ۔