سڈنی/آسٹریلیا اورٹیم انڈیا کے درمیان کھیلے تیسرے ٹی -20 میچ میںکل ہندوستان نے آسٹریلیا کو6 وکٹوں سے شکست دے دی۔ آسٹریلیائی اسکورکے جواب میں ٹیم انڈیا نے شاندارشروعات کی اوراس نے 20 ویں اوورمیں دو گیند باقی رہتے ہوئے میچ اپنے نام کرلیا۔ اس طرح سے سیریز1-1 سے برابررہی۔ تین ٹی -20 میچوں کی سیریز کا دوسرا میچ بارش کی وجہ سے ڈرا ہوگیا تھا۔کپتان وراٹ کوہلی نے شاندار نصف سنچری بنائی ہے۔ وہ 41 گیند وں پر61 رن بناکرناٹ آوٹ رہے۔ اس دوران نے انہوں نے 4 چوکے اوردو شاندارچھکے بھی لگائے۔ وراٹ کوہلی کے ساتھ دنیش کارتک بھی 18 گیندوں پر21 رن بناکرناٹ آوٹ رہے۔ انہوں نیکوہلی کا بہترین ساتھ دیا۔ اس سے قبل روہت شرما 23 اورشکھردھون نے 41 رن بناکر بہترین شروعات دی تھی۔ کے ایل راہل نے 14 رن بنائے جبکہ رشبھ پنت ٹیم کو کوئی تعاون نہیں دے سکے اوروہ صفرپرہی آوٹ ہوگئے۔ وہ صرف ایک گیند کھیل سکے۔وراٹ کوہلی نے کپتانی اننگ کھیل کرٹیم کو جیت دلا دی۔اس سے قبل آسٹریلیا نے ہندوستان کو 165 رنوں کا ہدف دیا۔ آسٹریلیا نے پہلے بلے بازی کرتے ہوئے 20 اوور میں 6 وکٹ کے نقصان پر164 رن بنائے۔ آسٹریلیائی کپتان ایرون فنچ نے ٹاس جیت کرپہلے بازی کرنے کا فیصلہ کیا۔ اس کے سلامی بلے بازوں نے اس کے فیصلے کو بہت درست بھی ثابت کیا۔ آسٹریلیا کا پہلا وکٹ 68 رنوں پراسکور پرگرا تھا۔ حالانکہ کنال پانڈیا نے ایک وقت پرآسٹریلیائی ٹیم کو باندھ کررکھ دیا اورایک کے بعد ایک وکٹ حاصل کئے۔آسٹریلیا کی طرف سے ڈارسی شارٹ نے سب سے زیادہ 33 رن بنائے جبکہ کپتان ایرون فنچ نے 28 رن بنائے۔ اس کے علاوہ کیری نے 27 اوراسٹونس نے 25 رن بنائے۔ ٹیم انڈیا کی طرف سے کنال پانڈیا نے 4 اووروں میں 36 رن کے عوض 4 وکٹ حاصل کئے۔ اس کے علاوہ کلدیپ یادو کو ایک وکٹ ملا جبکہ ایک کھلاڑی رن آوٹ ہوا۔ بھونیشور کمار، خلیل احمد اور جسپریت بمراہ کو کوئی کامیابی نہیں ملی۔حالانکہ آج کا میچ ہندوستان کو جیتنا بے حد ضروری تھا۔ اگر یہ میچ ٹیم انڈیا ہار جاتی تو پھروہ سیریز گنوا دیتی۔ تاہم یہ میچ جیت کر ٹیم انڈیا نے شرمندگی سے بچالیا اوروہ سیریز ڈرا کرانے میں کامیابی ہوگئی۔ دراصل آسٹریلیا نے پہلے ٹی-20 میچ میں ٹیم انڈیا کو شکست دی تھی جبکہ دوسرا میچ بارش کی نذرہوگیا تھا۔ تیسرا میچ ٹیم انڈیا نے جیت لیا ہے۔ اس طرح سے سیریز برابررہی۔