رانچی/ ہندوستانی کپتان وراٹ کوہلی کو جمعرات سے آسٹریلیا کے خلاف شروع ہوئے تیسرے ٹیسٹ کے پہلے دن لنچ کے بعد میچ کے دوران فیلڈنگ کرتے ہوئے کندھے میں چوٹ لگ گئی جس کی وجہ سے انہیں میدان سے باہر بیٹھنا پڑ گیا۔رانچی کے جے ایس سي اے اسٹیڈیم پر تیسرے ٹیسٹ کے پہلے دن آسٹریلوی ٹیم ٹاس جیت کر پہلے بلے بازی کرنے اتری۔لنچ کے بعد فیلڈنگ کر رہے کپتان وراٹ کو کندھے میں چوٹ لگ گئی۔لنچ کے ٹھیک بعد میچ کے 40 ویں اوور میں گیند کو باؤنڈری کے پار جانے سے روکنے کی کوشش کرنے کے چکر میں وراٹ نے چھلانگ لگا دی اور وہ اپنے دائیں کندھے کی طرف زمین پر گرے ۔وراٹ تاہم کھڑے ہوئے لیکن ان کے چہرے سے درد کا احساس دکھائی دے رہا تھا۔اس کے بعد ٹیم فزیو پیٹرک فرھارٹ میدان پر بھاگ کر پہنچے اور وراٹ کو میدان سے باہر لے گئے ۔ وراٹ کے کندھے پر فوری طور پر برف لگائی گئی اور انہیں کچھ دیر کے لئے باہر بٹھایا گیا۔ہندستانی کپتان چائے کے وقفہ کے بعد بھی پھر میدان پر واپس نہیں لوٹے اور نائب کپتان اجنکیا رہانے ان کی جگہ فیلڈنگ سنبھالتے رہے ۔یواین آئی