نئی دہلی، 11 مئی (یو این آئی) سابق ہندستانی کپتان کپل دیو کا کہنا ہے کہ ٹیم انڈیا صرف کپتان وراٹ کوہلی کی بلے بازی پر منحصر نہیں ہے اور ٹیم کے دیگر کھلاڑی بھی اس کی کامیابی میں مکمل مددکر رہے ہیں۔کپل نے جمعرات کو یہاں میڈم تساڈ میوزیم کے لیے اپنے موم کے پتلے کی نقاب کشائی کرنے کے بعد نامہ نگاروں سے کہا کہ آپ نے دھرم شالہ میں آسٹریلیا کے خلاف چوتھا اور فیصلہ کن ٹیسٹ دیکھا ہوگا۔اس میں وراٹ اپنی چوٹ کی وجہ سے نہیں کھیلے تھے اور ہندستان نے یہ میچ جیت کر ٹیسٹ سیریز پر قبضہ کیا تھا۔اس لئے میرا خیال ہے کہ ہندستانی ٹیم مکمل طور وراٹ کی بلے بازی پر منحصر نہیں ہے ۔سابق ہندستانی فاسٹ بولر نے کہا کہ اس بات میں کوئی شک نہیں کہ وراٹ ٹیم کے سب سے بڑے اور اہم کھلاڑی ہیں لیکن ٹیم کے دیگر کھلاڑی بھی ہندستان کی مسلسل کامیابیوں میں برابر مدد دے رہے ہیں۔آپ گزشتہ چند برسوں میں ہندوستان کی کامیابیوں کو دیکھئے تو اس میں ٹیم کا مکمل تعاون رہا ہے ۔ انگلینڈ میں ہونے والی آئی سی سی چمپئنز ٹرافی میں ہندستان کے خطاب کے دفاع کی امیدوں پر کپل نے کہا کہ ہمارے پاس ایک اچھی ٹیم ہے ، ایک اچھا بولنگ اٹیک اور اچھا بلے بازی آرڈر ہے ۔لیکن کوئی ٹورنامنٹ جیتنے کے لئے سب کو مل کر اچھا مظاہرہ کرنا ہوگا۔جب آپ یونٹ کے طور پر کھیلیں گے تبھی خطاب جیت پائیں گے ۔ ہندستان کے تیز گیند بازی اٹیک کو شاندار بتاتے ہوئے کپل نے کہا کہ یہ دیکھنا ضروری ہوگا کہ بولر انگلینڈ کی پچوں پر خود کو کس طرح ڈھال پاتے ہیں۔ہمارے اندر جیتنے کی صلاحیت ہے لیکن اس کے لیے ہمیں دیکھنا ہوگا کہ ہم اپنی صلاحیتوں کا کتنا استعمال کر پاتے ہیں اور دوسری ٹیموں پر کس طرح دبا¶ بنا پاتے ہیں۔ کپل نے ٹیم میں نوجوان کھلاڑیوں کو نظر انداز کئے جانے کے معاملے پر کہا کہ آپ اس سوال کو دوسرے طریقے سے بھی دیکھ سکتے ہیں۔اگر سینئر کھلاڑی منتخب نہیں کر رہے تو آپ کو یہ سوال اٹھانا چاہئے کہ سینئر کھلاڑیوں کو کیوں نہیں شامل کیا گیا۔سلیکٹرز نے اپنا کام کیا ہے اور میرے لئے سلیکٹرز کے فیصلے پر کوئی تبصرہ کرنا مناسب نہیں ہوگا۔ ملک کو اتنے برسوں میں دوسرا کپل نہیں ملنے کے سوال پر کپل نے مسکراتے ہوئے کہا کہ یہ نہیں ہو سکتا۔ٹیم میں اچھے آل را¶نڈر ہیں، اشون ہیں، جڈیجہ ہیں، دھونی دنیا کے بہترین وکٹ کیپنگ آل را¶نڈر ہیں۔ یو این آئی۔