نئی دہلی//ہندستانی کپتان وراٹ کوہلی نے 2017 میں ون ڈے میں 1،000 رنز مکمل کرلیے ہیں۔جب وہ کیلنڈر سال میں اس اعداد و شمار تک پہنچے تو یہ اپنے کیریئر میں ان کا پانچواں موقع ہے ۔وراٹ نے 2017 میں سری لنکا کے خلاف پانچ میچوں کے آخری میچ میں پہلے 1000 رنز مکمل کیے ۔وراٹ نے 92.45 کی اوسط سے 18 میچوں میں 1017 رنز بنائے ہیں، جن میں چار سنچری اور چھ نصف سنچری شامل ہیں۔اس سال ان کے قریبی حریف جنوبی افریقہ کے فاف ڈو پلیسی ہیں جنہوں نے 16 میچز میں 814 رنز بنائے ہیں۔انگلینڈ کے روٹ نے 14 میچوں میں 785 رنز بنائے ہیں۔ ہندستانی اوپنرشکھر دھون نے اس سال 700 رنز بنائے ہیں اور روہت شرما نے اس سال 600 رنز مکمل کرلیے ہیں۔وراٹ نے پہلے 2011 میں 1381 رنز، 2012 میں 1026،سال 2013 میں 1268 اور 2014 میں 1054 رنز بنائے تھے ۔ایک کیلینڈڑ سال میں ایک ہزار رن مکمل کرنے کا ان کا یہ پانچواں موقع ہے ۔وراٹ اس سال آسٹریلیا کے خلاف گھریلو زمین پر سریز کھیلیں گے ، جس میں انہیں سال کی بہترین کارکردگی کا مظاہرہ کرنے کا موقع ملے گا۔ہندستانی کپتان نے سری لنکا کے خلاف آخری میچ میں 110 رنز بنائے ، جو ان کی 30 ویں ون ڈے سنچری تھی ۔ اس کے ساتھ ساتھ، وراٹ سابق آسٹریلوی کپتان رکی پونٹنگ کے ساتھ آ گئے ہیں۔پونٹنگ نے 375 میچوں میں 30 سنچری بنائی ہیں جبکہ وراٹ نے 194 میچوں میں 30 سنچری بنا ڈالی ہیں ۔ وراٹ سے آگے اب 49 سنچریوں کا سچن تندولکر کا عالمی ریکارڈ ہے ۔یواین آئی۔