نئی دہلی// ہندوستان کے ٹسٹ کپتان وراٹ کوہلی، بلے باز روہت شرما اور اجنکیا رہانے نے سرحد پر ملک کی حفاظت میں تعینات ہندستانی فوجیوں کو دیوالی کی مبارکباد بھیجی ہیں۔تینوں ہندستانی کھلاڑیوں نے ایک ویڈیو پیغام کے ذریعے فوجیوں کو دیوالی کی مبارکباد دی ہیں۔وراٹ نے خود ہی ایک ویڈیو میں جوانوں کے نام اپنے پیغام میں کہا کہ میں جانتا ہوں کہ خاندان سے دور رہنا کتنا مشکل ہوتا ہے اور جس طرح سے آپ لوگ ملک کی حفاظت میں لگے ہیں ہم اس کا احترام کرتے ہیں۔انہوں نے کہا کہ میں آپ کو یقین دلانا چاہتا ہوں کہ میں اور پورا ملک آپ کے ساتھ کھڑا ہے ۔جے ہند۔نیوزی لینڈ کے ساتھ ون ڈے سیریز میں ٹیم کے اوپننگ بلے باز روہت نے کہا کہ یہ صرف آپ ہی ہیں جن کی بدولت ہم سڑکوں پر محفوظ چل سکتے ہیں اور دیوالی منا سکتے ہیں۔