سرینگر// ریٹائیرڈ آئی پی ایس افسر وجے کمار نے سرینگر میں گورنر کے صلاحکار کے طور عہدہ سنبھالا ۔اسکے فوراً بعدصلاحکار نے اعلیٰ پولیس افسران کی ایک میٹنگ میں سیکورٹی صورتحال کا جائیزہ لیا ۔ میٹنگ میں ڈی جی پولیس ایس پی وید ، ڈی جی پرزن ، سپیشل ڈی جی اور دیگر افسران نے شرکت کی ۔ میٹنگ میں کشمیر میں موجودہ سلامتی صورتحال کا تفصیلی جائیزہ لیتے ہوئے صلاحکار نے امن و امان برقرار رکھنے کیلئے سیکورٹی ایجنسیوں کے مابین بہتر تال میل پر زور دیا ۔ انہوں نے جیل خانہ جات کی سیکورٹی کو مستحکم کرنے اور جدید ساز و سامان کا استعمال کرنے پر زور دیا ۔